مشکل وقت میں پاکستان نے روس کیساتھ بڑا معاہدہ کر لیا، وزیراعظم کے دورہ روس کے بعد بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے روس کے ساتھ بڑا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وہ روس سے قدرتی گیس اور گندم کی درآمد کر سکے گا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ مبینہ معاہدہ ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب مغربی ممالک نے روس کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے بھی گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ روسی صدر کے ساتھ بہت بڑے مذاکرات ہوئے ہیں۔روسی میڈیا کے مطابق یہ معاہدہ موجودہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ ماسکو کے موقع پر کیا گیا تھا اور اس وقت وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاکستان روس سے جلد 20 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرے گا۔دونوں رہنماؤں نے طویل عرصے سے التوا کا شکار پاکستان اسٹیل مل گیس پائپ لائن کی تعمیر پر بھی بات کی ۔

اب یہ گیس پائپ روسی کمپنیوں کے تعاون کے ساتھ تعمیر کی جائے گی۔قبل ازیں کیا۔ قومی میڈیا پر نشر ہونے والے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا میں تیزی سے صورتحال تبدیل ہو رہی ہے، حالیہ دنوں میں چین اور روس کے دور کیے، چین اور روس میں زبردست بات چیت ہوئی۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں چین کے ساتھ اہم معاہدے ہوئے، چین اور روس کے اہم دوروں میں ملک کو عزت ملی، مستقبل میں میرے دوروں کے اچھے نتائج نکلیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیشہ سےخواہش تھی کہ ملک کی خارجہ پالیسی آزاد ہو، روس کا دورہ اس لیے کیا کیونکہ ہمیں 20 لاکھ ٹن گندم خریدنی ہے۔ روس کے پاس دنیا کے 30 فیصد گیس کے ذخائر ہیں، مستقبل میں ہمارے ذخائر کم ہوں گے تو روس کی گیس کی ضرورت پڑے گی۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ میرے والدین غلام ہندوستان میں پیدا ہوئے، میں ایک آزاد ملک میں پیدا ہوا، ہمیشہ سےخواہش تھی کہ ملک کی خارجہ پالیسی آزاد ہو۔ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ دینا غلط تھا، نائن الیون حملوں میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا، ہمیشہ کہا دہشتگردی کےخلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ دینا درست نہیں، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں 80ہزارپاکستانی شہید ہوئے، ہمیں اس جنگ میں 150ارب ڈالرکا نقصان ہوا۔

Recent Posts

8 لاکھ سے زیادہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ التوا کا شکار، فنڈز جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزرات خزانہ نے پاسپورٹ کا موجودہ بیک لاگ ختم کرنے کےلئے فنڈز…

13 mins ago

گندم خریداری: حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاوس پنجاب کے گھیراو کا اعلان، جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کئے جانے کے خلاف تحریک…

18 mins ago

اسلام آباد میں آٹے کا تھیلا سستا ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں‌…

25 mins ago

ٹی 20ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ ’آؤٹ آف دِس ورلڈ‘ جاری

  دبئی (قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل…

28 mins ago

ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آٹو موبائل کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی…

3 hours ago

جے یو آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی

کراچی (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں…

3 hours ago