اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قائد حزب اختاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی ناسمجھی ملک کی خارجہ پالیسی کے اہم مفادات کیلئے خطرہ ہے .
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں شہابز شریف نے نئی خارجہ پالیسی کے حوالے سے بات کی ہے .
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دیرینہ تعلقات کے بارے میں عمران خان کا بےدھڑک نقطہ نظر ملک پر بھاری قیمت عائد کرچکا ہے .
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران کی ناسمجھی کی وجہ سے پہلے ملک صرف معاشی بحران کا شکار تھا لیکن اب خارجہ پالیسی کے اہم مفادات کے لئے بھی خطرہ بن سکتی ہے .
. .As if the domestic economic meltdown was not enough, Imran Khan's angry & ill-considered outbursts now threaten country's vital foreign policy interests. His cavalier approach to Pakistan's longstanding relations has inflicted a heavy cost on the country.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 7, 2022