اپوزیشن عدم اعتماد میں ناکام ہوئی تو کہہ دے گی تھرڈ ایمپائر آگیا، شیخ رشید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کہہ رہی ہے ایمپائر نیوٹرل ہے جو اچھی بات ہے،اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک میں ناکام ہوئی تو کہہ دے گی تھرڈ ایمپائر آگیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد ناکام ہوگی ،عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق کوئی انہونی ہوئی تو عمران خان مزید سرگرم ہوں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن کہہ رہی ہے ہمارے بندے پورے ہیں ،سارے بندے تو اللہ کےہیں،اپوزیشن کو عدم اعتماد کے لیے 172 لوگوں کو لانا ہے۔عدم اعتماد ناکام ہوگئی تو یہ کہیں گے تھرڈ ایمپائر آگیا۔اپوزیشن والے بتائیں آپ ملک کو کس طرح چلائیں گے ؟

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان تمام مشکلات سے باہر نکلیں گے۔عمران خان کے لیے یہ تحریک اطمینان ہوگی ۔عمران خان ان سب کو ایک ہی ٹوکرے میں بند کردیں گے۔جیلوں سےبچنےوالےجلدقانون کےدائرےمیں ہوں گے۔میری ذاتی رائے ہے کہ بات چیت کے لیے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں کسی مارچ سے کوئی مسئلہ نہیں ،مناسب جگہ کا انتخاب کریں۔پیپلزپارٹی نے آسٹریلیا کی ٹیم کے لیے لانگ مارچ کا راستہ بدلا جو اچھی بات ہے۔ہم لانگ مارچ میں رکاوٹیں پیدا نہیں کریں گے ۔

ان کا کہنا ہے کہ 22،23اور 24مارچ کو مقامی تعطیل ہوگی ،23مارچ کو تاریخی پریڈ ہوگی ، فلائنگ مارچ ہوگا،جلد جے 12 بھی آئے گا ،22سے 24 مارچ تک وزرائے خارجہ کانفرنس ہوگی جس دوران تعطیل ہوگی ، 25یا 26 مارچ کو عدم اعتماد ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ دنیا عدم استحکام سے دوچار ہے ،دنیا میں عالمی جنگ کے خطرات ہیں اپوزیشن کیا کررہی ہے؟اپوزیشن میں اتنی عقل نہیں کہ وہ حالات کے تقاضوں کو سمجھے۔

انہوں نے کہا ہے کہ غیر ملکی قوتیں ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کررہی ہیں۔ پشاور دھما کے کے 6ملزمان تک پہنچ گئےہیں،ہم نے بڑا نیٹ ورک گرفتا ر کیاہے۔طالبان نے کہا کہ ان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

Recent Posts

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

5 mins ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

32 mins ago

ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…

37 mins ago

نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب، اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس…

41 mins ago

بلوچستان ہائیکورٹ بار کے انتخابات مکمل،میرعطااللہ لانگو صدر منتخب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…

56 mins ago

پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ اور باہر موجود تمام قیادت کمپرومائز ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی…

1 hour ago