جہانگیر ترین گروپ کا اہم مشاورتی اجلاس ، عبدالعلیم خان کی خصوصی شرکت

لاہور (قدرت روزنامہ) ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے معاملہ کا جائزہ لینے کے لئے پاکستان تحریک انصاف (ترین گروپ) کے ہم خیال اراکین قومی اور صوبائی اسمبلیوں کا ایک مشترکہ مشاورتی اجلاس پیر کے روز لاہور میں منعقد ہوا . پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہونے والے مشاورتی اجلاس میں جہانگیر ترین گروپ کے اراکین قومی پنجاب اسمبلی اور بالخصوص سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے شرکت کی .

اجلاس سے جہانگیرترین نے لندن سے ویڈیو لنک

کے ذریعے خطاب کیا اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ممکنہ طور پر پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا . ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے مزید ناراض اراکین اسمبلی سے رابطوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے پیش کی گئی مختلف تجاویز پر غور کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں