جہانگیر ترین گروپ کا اہم مشاورتی اجلاس ، عبدالعلیم خان کی خصوصی شرکت

لاہور (قدرت روزنامہ) ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے معاملہ کا جائزہ لینے کے لئے پاکستان تحریک انصاف (ترین گروپ) کے ہم خیال اراکین قومی اور صوبائی اسمبلیوں کا ایک مشترکہ مشاورتی اجلاس پیر کے روز لاہور میں منعقد ہوا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہونے والے مشاورتی اجلاس میں جہانگیر ترین گروپ کے اراکین قومی پنجاب اسمبلی اور بالخصوص سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے شرکت کی۔ اجلاس سے جہانگیرترین نے لندن سے ویڈیو لنک

کے ذریعے خطاب کیا اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ممکنہ طور پر پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے مزید ناراض اراکین اسمبلی سے رابطوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے پیش کی گئی مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

Recent Posts

کالکی کا ایک وقت میں کئی بوائے فرینڈز رکھنے کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ کالکی کیکلاں نے ایک ہی وقت میں کئی بوائے فرینڈز…

1 min ago

نواز شریف کے پاس خاموش رہنے کا آپشن نہیں، اگرآج خاموش رہتے ہیں تو کل جواب دینا پڑے گا، شاہد خاقان عباسی نے خبردار کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ…

17 mins ago

کراچی؛ اسپتال کے باہر ڈاکو کی خاتون سے واردات، ویڈیو سامنے آگئی

کراچی(قدرت روزنامہ)گلستان جوہر دارالصحت اسپتال سروس روڈ پر راہ چلتی خاتون سے واردات کی سی…

17 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج ختم کرنے اور پشاور واپسی کا فیصلہ کس نے کیا؟ نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذرائع کا کہنا ہےکہ احتجاج…

19 mins ago

پی ٹی آئی سوشل میڈیا کنٹرولر جبران الیاس نے پارٹی چیئرمین گوہر کی بھی سرزرنش کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بیرون ملک مقیم پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کنٹرولر جبران الیاس…

31 mins ago

ورسٹائل سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے عدنان صدیقی سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کی ورسٹائل سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ عدنان…

38 mins ago