تقریب میں مداح کی فوٹو بنواتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات کو چھونے کی کوشش لیکن پیچھے کھڑے نوجوان نے کیا کیا ؟ جانئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھر کے فنکاروں کو جہاں عوامی سطح پر ایک خاص پروٹوکول حاصل ہوتا ہے اور مداح ان کے آگے پیچھے ہوتے ہیں وہیں انہیں اکثر ناخوشگوار واقعات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق انسٹاگرام پر مہوش حیات نے ایک سٹوری شیئر کی ہے جس میں مداح کو ایک تقریب میں فوٹوسیشن کے دوران عقب سے ہاتھ بڑھاکر انہیں چھونے کی کوشش میں قریب آتے دیکھا جاسکتا ہے۔لیکن اس دوران مہوش حیات کے پیچھے کھڑے شخص نے ہاتھ بڑھا کر مداح کی کوشش ناکام بنادی۔اداکارہ نے اس واقعے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اپنے خیالات کااظہار کیا۔
مہوش حیات نے لکھا یہ دیکھ کر حیران ہوں کہ کس طرح آزاد خیال مداح فنکاروں کو آسان لیتے ہوئے انہیں چھونے کی کوشش کرتے ہیں، اگرچہ اس واقعے کا علم نہیں تھا لیکن ریحان کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے عقب سے محفوظ رکھا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو آپ سے سیکھنا چاہیے کہ ایک بہترین انسان کو کیا کرنا چاہیے۔

Recent Posts

بھارت میں کون سی پاکستانی اداکارہ کے نام کی مٹھائی فروخت ہونے لگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل حرا مانی کے نام کی مٹھائی…

1 min ago

خلیل الرحمان قمر کا یوٹرن، ماہرہ خان کو اپنی فلم میں ہیروئن لینے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور ڈرامہ رائٹر، ہدایتکار و شاعر خلیل الرحمٰن قمر نے اداکارہ ماہرہ…

8 mins ago

یوم تکبیر ملک کے دفاع کو مضبوط تر بنانے کے لیے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کے…

15 mins ago

سیریز کا تیسرا ٹی20: پاکستان اور انگلینڈ آج کارڈف میں آمنے سامنے ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی20 آج کارڈف میں کھیلا جائے…

30 mins ago

ملک بھر میں آج ’یومِ تکبیر‘ ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یومِ تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں قرآن خوانی اور دعاؤں…

36 mins ago

کیا پیپلز پارٹی بجٹ سے قبل وفاقی کابینہ میں شمولیت اختیار کرے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے وفد کی گزشتہ روز ملاقات…

53 mins ago