پاکستانی عوام اورصارفین کے لیے خوشخبری ،فیس بک نے بڑاکام کردکھایا

 

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کے عوام بالعموم اورسوشل میڈیا صارفین باالخصوص کے لیے خوشخبری ہے کہ سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے اب یہاں بھی اپنا مارکیٹ پلس فیچر متعارف کرا دیا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے فیس بک کی جانب سے مارکیٹ پلس متعارف کرانے پر
اس کا شکریہ ادا کیا ہے۔ خیال رہے کہ فیس بک کا مارکیٹ پلس ایک ای کامرس فیچر ہے جس سے لگ بھگ دنیا بھر کے 100 ممالک کے صارفین فائدہ اٹھا رہے ہیں، اب اس میں پاکستان کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔مارکیٹ پلس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ اس سے ناصرف بڑے کاروباری افراد اور کمپنیاں اپنی پراڈکٹ کو فروخت کیلئے پیش کر سکتی ہیں بلکہ اس کی مدد سے عام شہری بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی جانب سے اس حوالے سے جاری ایک بیان میں فیس بک کے اس اقدام کو پاکستانی صنعت کے فروغ کیلئے بہت اچھا قرار دیا ہے۔عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی فیس بک نے پاکستانی صارفین کیلئے ای کامرس کا اپنا بہترین فیچر مارکیٹ پلس متعارف کرا دیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ایمازون نے بھی پاکستان میں اپنا کاروبار شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک حکام کی جانب سے پاکستان کی وزارت صنعت وتجارت کو مارکیٹ پلس فیچر کے بارے میں ایک تفصیلی دستاویز بھیجی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ فیچر چھوٹے کاروباروں کیلئے انتہائی اہم ہے۔فیس بک انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مارکیٹ پلس فیچر کو استعمال کرنے والوں سے کسی قسم کی رقم فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

Recent Posts

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

31 mins ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

6 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

7 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

7 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

7 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

7 hours ago