حکومت نے احساس راشن رعایت اسکیم کا اجرا کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے احساس راشن رعایت اسکیم کا اجرا کردیا ہے۔احساس رعایت اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا کہ گزشتہ ادوارمیں تمام طبقوں کوسبسڈی دی گئی تھی جبکہ ہم نےصرف ضرورت مندوں کوسبسڈی دی۔
ثانیہ نشتر نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پراحساس راشن پروگرام کا آغاز کیا، احساس نشوونما سینٹرہرضلع میں کھول رہے ہیں۔معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے بتایا کہ احساس پروگرام کےتحت ایک کروڑبچوں کی رجسٹریشن کرنی ہے، ایک کروڑبچوں کوتعلیم دی جائے گی۔
ثانیہ نشتر نے کہا کہ 70لاکھ بچوں کی رجسٹریشن ہوچکی جبکہ اسلام آباد احساس پروگرام میں میرٹ کویقینی بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود احساس پروگرام جاری رہا اور اب احساس پروگرام کے 3سال کامیابی سے مکمل ہوچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ احساس پروگرام کا98فیصدبجٹ خواتین کے پاس جاتاہے ، ہم نےاحساس پروگرام کیلئے بہت محنت کی ہے۔
احساس راشن رعایت اسکیم کیا ہے؟
احساس رعایت راشن سکیم کے تحت 2 کروڑ گھرانوں کو ماہانہ30فیصد اشیاء خوردونوش پر سبسڈی فراہم کی جائیگی۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago