’’ عمران خان شدید مایوسی اور جھنجلاہٹ کا شکار ہیں‘‘

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی کامران خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کل جلسے میں اپوزیشن کے خلاف جس طرح کی زبان اور انداز اپنایا وہ گواہی تھی کہ پاکستان کا وزیراعظم جھنجلاہٹ ، شدید غصے اور مایوسی کا شکار ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی کامران خان نے ٹویٹر پر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی خبردار کیا تھا کہ عالمی سطح پر روس کی حمایت کی وجہ سے آج پاکستان ایک بند گلی میں کھڑاہے ، دوسرا جانب عمران خان کے خلاف خود پی ٹی آئی میں علم بغاوت اٹھ چکا ہے ، گزشتہ چند دنوں میں ملک کے اندر اور باہر تیز رفتاری سے وقوع پذیر ہونے والے واقعات نے کایہ پلٹ دی ہے ،عمران خان شدید غصے ، مایوسی اور گھبراہٹ میں مبتلا ہیں ، کل ان کی تقریر ان تمام علامات کا مرکب تھی ، ایک جانب روس اور صدر پیوٹن سے لگاو کی عمران خان کی بے وقت راگنی نے پاکستان کو سفارتی سطح پر مشکل میں ڈال دیا ہے ۔
کامران خان کا کہناتھا کہ کل عمران خان نے عوامی جلسے میں جس طرح یورپی یونین کو لتاڑا اس نے رہی سہی کثر بھی نکال دی ، امریکہ پہلے ہی چراغ پا ہے ،گزشتہ ماہ کے آخر میں امریکی صدر کے قومی سلامتی مشیر جیک سیلون نے ایک خصوصی ٹیلیفون کال میں مشیرقومی سلامتی معید یوسف کو پاکستان کے روسی جارحیت پر خاموشی کے نتائج سمجھانے کی کوشش کی ، لیکن عمران خان نے جواب میں امریکہ کو شٹ اپ کال بھجوا دی ۔
کامران خان کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان نے 140 ملکوں کے برعکس روس کی یوکرین پر جارحیت پر مذمت سے انکار کر دیا ، امریکہ یورپ کے ساتھ پاکستانی معیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے ، کوئی معجزہ ہی پاکستان کو امریکہ اور یورپ کے جوابی رد عمل سے بچا سکتا ہے ، ، صرف دنیا میں پاکستان کی خطرناک تنہائی مسئلہ نہیں ، کل ایک بار پھر جس طرح کی زبان اور انداز اپوزیشن لیڈرز کے خلاف استعمال کیا وہ گواہی تھی کہ پاکستان کا وزیراعظم جھنجلاہٹ ، غصے اور مایوسی کا شکار ہے ،یہی وجہ ہے کہ عرمان خان پی ٹی آئی کے اندرونی خلفشار سے نمٹنے کی سکت کھو بیٹھے ہیں ،ابھی تو وہ جہانگیر ترین گروپ کو ہی نہیں منا پائے تھے اور ان کے سابق بااعتماد ساتھی اور جہانگیر ترین کے ہم پلہ فنانسر علیم خان نے گروپ شکیل دیدیا ہے ، علیم خان کی طرح ان کے تمام ساتھی جن کی تقریبا 25 کے قریب ہے ، عمران خان اور ان کے بہت پیارے عثمان بزدار سے بہت نالاں ہیں ،وہ دن دور جب علیم خان اور جہانگیر ترین گروپ مرکزو پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت کا تختہ الٹنے میں اپوزیشن تحریک کا باقاعدہ حصہ بن جائیں ۔

Recent Posts

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات کی دنیا کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں، پاکستان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر…

3 mins ago

کیا خیبرپختونخوا حکومت نے افغانستان سے مذاکرات کے لیے رابطہ کرلیا؟ افغان ناظم الامور کا اہم بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے افغان حکومت کے ساتھ براہِ راست…

12 mins ago

’ہم سے بہتر تو کچے کے ڈاکو ہیں‘، کراچی میں پھیلی غلاظت پر شہری بلبلا اٹھا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اکثر و بیشتر اپنے کسی نہ کسی بیان…

19 mins ago

لاہور جلسہ: 21 ستمبر کو روکا گیا تو جیلیں بھر دیں گے، عمران خان کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ 21…

28 mins ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی اس بات پر تعجب ہوتا ہے کہ فوج کا سیاست سے تعلق نہیں، عارف علوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈی جی…

35 mins ago

کوئی مثال نہیں ملتی کہ دنیا میں کہیں کبھی آئینی ترمیم بل خفیہ رکھے جاتے ہوں، حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر وکیل حامد خان…

43 mins ago