خاتون ایس ایچ او شرافت خان کو عہدے سے ہٹانے کی دلچسپ وجہ سامنے آگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)خاتون ایس ایچ او ٹیپو سلطان شرافت خان کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی . کرونا کے باعث خاتون ایس ایچ او شرافت خان 15 دن کی چھٹی پر چلی گئی تھیں جس کے باعث سب انسپکٹر نے قائم مقام ایس ایچ او نے چارج سنبھال لیا تھا .

قائم مقام ایس ایچ او نے چارج سنبھالنے کے 2 دن بعد کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ہوٹل مینیجر کو حراست میں لیا تو شرافت خان نے قائم مقام ایس ایچ او کو فون کرکے برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ اسے فوری طور پر رہا کرو لیکن قائم مقام ایس ایچ او نے ایساکرنے سے انکار کردیا . خاتون ایس ایچ او شرافت خان نے یہ دیکھ کر خود بھی کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں اور کرونا مثبت ہونے کے باوجود قرنطینہ سے نکل کر تھانے پہنچ گئی اور تھانے میں آتے ہی دوبارہ ایس ایچ او کا چارج سنبھال لیا . چارج سنبھالتے ہی خاتون ایس ایچ او نے ہوٹل کے مینیجر کو رہا کردیا . جب اس واقعے کی اطلاع ڈی آئی جی ایسٹ کو ملی تو انہوں نے فورا ایس ایاچ او شرافت خان کو عہدے سے معطل کردیا . دوسری جانب ایس ایچ او شرافت خان پر جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی کا بھی الزام لگایا جارہا ہے . ان پر الزام ہے کہ اس کے دور میں ٹیپو سلطان میں گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا تھا . جمعرات کو بھی اسکے علاقے میں ایک شہری کے بنگلے میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی جس میں ڈاکو ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر رفوچکر ہوگئے تھے . خیال رہے کہ ایس ایچ او ٹیپوسلطان کی کچھ ماہ قبل ایک آڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے ماتحت پولیس کانسٹیبل کو دھمکیاں دے رہی اور کھری کھری سنارہی تھیں . آڈیو میں خاتون ایس ایچ او کو نازیبا الفاظ استعمال کرتے بھی سناجاسکتا ہے . ایس ایچ او کہتی سنائی دے رہی ہیں کہ رات والی نفری کیا کررہی تھی، سارے بھنگی نشئی نفری ہے، رات کو سندھی مسلم سوسائٹی میں کون کون تھا آج میں تم کو خود لاک اپ کروں گی . لعنت ہے تم سب پردوسری جانب ایس ایچ او شرافت خان کے بارے میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اسکا ٹریک ریکارڈ بہت اچھا ہے . کچھ عرصہ قبل شرافت خان سے متعلق ایک خبر بھی سامنے آئی تھی جس میں اس نے مختلف ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم سے فون پر دوستی کی اور ملاقات کے لیے جگہ مقرر کی، پولیس کے مطابق ملزم ملنے آیا تو ساتھی اہلکاروں کے ہمراہ اسے گرفتار کرکے چوری کا سامان بر آمد کرلیا گیا،ملزم یاسین کے قبضے سے دولاکھ سے زائدمالیت کے زیورات، نقدرقم اورموبائل فون برآمد ہوئے تھے . . .

متعلقہ خبریں