سفری پابندی سے متعلق اہم خبر۔۔۔!!! حکومت کا حتمی فیصلہ ،مسافر مشکل میں پھنس گئے

کراچی(قدرت روزنامہ) اندرون ملک سفر کے لیے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی پابندی کا اطلاق آج سے ہوگیا، انتظامیہ نے سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر آٹھ مسافروں کو آف لوڈ بھی کردیا . تفصیلات کےمطابق کراچی ایئرپورٹ پر کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر 8 مسافر آف لوڈ کیے گئے .

سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کراچی سے اسلام آباد جانا چاہتے تھے . سی اےاے حکام نے بتایا کہ ایئرپورٹ منیجر کی زیرنگرانی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کے جارہے ہیں، اندرون ملک فضائی سفر کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے . اتھارٹی نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی پابندی آج سے اندرون ملک جانے والی پروازوں پرلاگو ہے جبکہ بیرون ملک سفر کرنے والے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے . 18سال سے زائد عمر کے افراد بغیر ویکسینیشن اندرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے . سول ایوی ایشن اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ غیرملکی شہری بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے . خیال رہے کہ مذکورہ اقدام کوروناوائرس کے بڑھتےہوئے کیسز کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں