سفری پابندی سے متعلق اہم خبر۔۔۔!!! حکومت کا حتمی فیصلہ ،مسافر مشکل میں پھنس گئے

کراچی(قدرت روزنامہ) اندرون ملک سفر کے لیے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی پابندی کا اطلاق آج سے ہوگیا، انتظامیہ نے سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر آٹھ مسافروں کو آف لوڈ بھی کردیا۔تفصیلات کےمطابق کراچی ایئرپورٹ پر کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر 8 مسافر آف لوڈ کیے
گئے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کراچی سے اسلام آباد جانا چاہتے تھے۔سی اےاے حکام نے بتایا کہ ایئرپورٹ منیجر کی زیرنگرانی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کے جارہے ہیں، اندرون ملک فضائی سفر کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔اتھارٹی نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی پابندی آج سے اندرون ملک جانے والی پروازوں پرلاگو ہے جبکہ بیرون ملک سفر کرنے والے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔18سال سے زائد عمر کے افراد بغیر ویکسینیشن اندرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ غیرملکی شہری بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ خیال رہے کہ مذکورہ اقدام کوروناوائرس کے بڑھتےہوئے کیسز کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

Recent Posts

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

27 mins ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

6 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

7 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

7 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

7 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

7 hours ago