اللہ کی قسم اگر مخالف امیدوار جیتاتو ایک روپیہ فنڈ نہیں دوں گا، اعظم سواتی کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر ریلوے و سینیٹر اعظم خان سواتی کی مخالف بلدیاتی امیدواروں کے جیتنے کی صورت میں فنڈ نہ دینے کی دھمکی والی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اعظم سواتی یی ٹی آئی کے تحصیل چیئرمین کے امیدوار کی انتخابی مہم کے اجتماع سے خطاب کر رہےہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے سردار یوسف کو ساڑھے 3 سال میں ایک روپیہ فنڈ نہیں دیا، پی ٹی آئی امیدوار کے علاوہ کوئی امیدوار کامیاب ہوا تو اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ

اسے ایک پیسہ نہیں دوں گا۔اعظم سواتی کو دھمکی آمیز لہجے میں یہ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے کہ میری بات نوٹ کر لو اور اسے بھیج دو جہاں بھیجنا ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے خسارے سے نکل کر منافع بخش ادارہ بننے جا رہا ہے،لوگ ہنستے تھے ریلوے منافع بخش کیسے ہوگی؟،طویل مشاورت کے بعد ریلوے نے تاجروں سے معاہدہ کیا،کوئی بھی حکومت آئے، اس معاہدے پر اثر نہیں ہوگا،جو تاجر پیسہ ریلوے کے ساتھ لگائیں گے وہ کامیاب ہونگے،ریل کی برینڈنگ اور فائبر آپٹک کے لیے پالیسی کیبنٹ میں پیش کرونگا،ندیم افضل چن میرے دوست ہیں ان کی کوئی سیٹ نہیں،جس کی سیٹ نہیں وہ عدم اعتماد میں کیا کر سکتا ہے،جعلی عدم اعتماد والوں کو منہ کی کھانی ہوگی،. یہ لوگ پہلے بھی مار کھاتے رہے پھر مار پڑے گی.،آنے والی حکومت 2023 میں ہماری ہوگی۔ پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2023 میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ15 ماہ پہلے جب میں نے وزارت ریلوے کا منصب سنبھالا،تو کہا تھا پنشن کے علاوہ ریلوے کو منافع والا ادارہ بنائو ں گا،اس سلسلہ میں کام کررہے ہیں،پہلے دن سے کوشش تھی کہ جنون کی حد تک میری ٹیم ساتھ دے گی تو ہم ترقی کا سفر شروع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بزنس اس وقت ہوتا ہے جب کارپورپٹ سیکٹر کیلئے دروازے کھول دئیے جائیں،ایک شفاف پالیسی کے ساتھ جب آپ دروازے کھولتے ہیں تو پھر بہتری آتی ہے، ہم ہر وہ کام کررہے ہیں جس سے اس قومی ادارہ کو منافع بخش بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے سے کرپشن کے خاتمے کیلئے اقدامات کرر ہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ نام نہاد اپوزیشن صرف چوری ،ڈکیتی اور ملک کو تباہ کرنے کے لئے ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے اپوزیشن کے چوروں کی کمائی کا ذریعہ بند کردیا ہے،اپوزیشن عدم اعتماد لے کر آئے دودھ کا دودھ ،پانی کا پانی ہوجائے گا۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان کے لوٹے ہوئے مال کو یہ لانگ مارچ پر خرچ کررہے ہیں،پاکستان ریلوے کے وزیر اور پی ٹی آئی کے کارکن کی حیثیت سے چیلنج کرتا ہوں کہ ہم مقابلہ کریں گے ،پاکستان کے عوام کو اپوزیشن کے سب کرتوتوں کا علم ہے۔ایک شخص تین بار ملک کا وزیراعظم بنا اور آج وہ باہر بیٹھا ہوا ہے۔ان کا اب کوئی مستقبل نہیں لوگ ان کے کرتوت جانتے ہیں۔

Recent Posts

باس کا فرمائشی پروگرام: انڈے اور کافی نہ لانے پر خاتون ملازمت سے فارغ

بیجنگ (قدرت روزنامہ )نئی ملازمت شروع کرنے والی خاتون ملازمہ کو باس کی فرمائش پوری…

1 min ago

لاہور میں جعلی خاتون اے ایس پی گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور میں جعلی خاتون اے ایس پی کو گرفتارکر لیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل…

3 mins ago

“شادی کیلئے امریکی یا برطانوی کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں”

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی انڈسٹری کی معروف ماڈل اقرا وسیم کا کہنا ہے کہ انہیں…

5 mins ago

بلوچستان حکومت نے موسیٰ خیل سے مزدوروں کے اغوا کی اطلاعات غیرمصدقہ قرار دے دیں

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے موسیٰ خیل سے مزدوروں کے اغوا کی اطلاعات غیرمصدقہ…

6 mins ago

کوٹہ سسٹم پر حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم ناراض ہوگئی

کراچی(قدرت روزنامہ)حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ناراض ہوگئی، حکومتی رویے…

10 mins ago

مولانا فضل الرحمان بلامقابلہ5سال کیلئے جےیوآئی کے امیر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…

14 mins ago