جہانگیر ترین گروپ کا تحریک عدم اعتماد میں مشروط حمایت کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) جہانگیر ترین گروپ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی صورت میں مشروط حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ کی مرکزی شرط وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی ہے۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کی جگہ دونوں گروپوں کے کسی فرد کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کیا جا سکتا ہے۔

اس ضمن میں ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ اس حوالے سے منعقدہ اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مشترکہ دوستوں کی مدد سے آئندہ چند دنوں میں چارٹر آف ڈیمانڈ وزیراعظم عمران خان کو بھجوایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر علیم خان نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کچھ دیر قبل کیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر منعقدہ اہم مشاورتی اجلاس میں بھی شرکت کی ہے۔

اہم مشاورتی اجلاس کے بعد علیم خان نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ سمجھ نہیں آئی کہ پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد جہانگیر ترین سے کام کیوں نہیں لیا گیا؟

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جدوجہد میں بہت سارے ساتھی عمران خان کے ساتھ تھے، اس جدوجہد میں جہانگیر ترین کا بہت کردار تھا۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے دن رات پارٹی کے لیے محنت کی جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔

علیم خان نے کہا کہ سیاست مشکل میں دوستوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا نام ہے، میں نے خود کہا کہ آج کا اجلاس جہانگیر ترین کے گھر پر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کیلئے جہانگیر ترین قابل احترام ہیں، پارٹی میں ان کا نمایاں چہرہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان سمیت دیگر جنہوں نے جتنی محنت کی انہیں کیوں نظرانداز کیا گیا؟ معلوم نہیں۔

ایک سوال پر پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر علیم خان نے کہا کہ جب حکومتیں بن جاتی ہیں تو کچھ اور ہی لوگ ارد گرد آجاتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق علیم خان نے کہا کہ یہ ہم خیال دوستوں کو گلدستہ ہے، 40 سے زائد ایم پی ایز سے ملاقات کر چکے ہیں، ہم سب نے جدوجہد کی ہے لیکن دلی افسوس ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ باقی گروپس سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ پارٹی کو بچانے کیلئے متحد ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے اعزاز ہے کہ میں اس تحریک کا حصہ رہا ہوں، پنجاب میں جیسی حکومت ہے اس پر تشویش ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومت کارکردگی دکھا رہی ہوتی تو ہمیں افسوس نہ ہوتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان کا ساتھ وزیراعلیٰ بننے کے لیے نہیں دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس جماعت کا وزیراعظم ہو اور وزیراعلیٰ بھی، اس کے خلاف کھڑا ہونا آسان نہیں۔

علیم خان جہانگیر ترین گروپ میں شامل

علیم خان نے کہا کہ جو سہولتیں وزیراعلیٰ کے پاس ہیں شاید میرے پاس اس سے زیادہ ہیں اور جو گاڑیاں وزیراعلیٰ استعمال کرتا ہے میرے پاس اس سے اچھی گاڑیاں ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

13 mins ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

31 mins ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

1 hour ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

1 hour ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

2 hours ago

ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…

2 hours ago