اپوزیشن کی بڑی بیٹھک: تحریک عدم اعتماد کیلئے آئینی و قانونی مشاورت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے تجویز پیش کی گئی ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس جلد بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرائی جائے۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ تجویز اپوزیشن کے بعض رہنماؤں کی جانب سے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی گئی ہے۔

اجلاس میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے حوالے سے مختلف آئینی و قانونی آپشنز پر غورو خوص کیا گیا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق زرداری ہاؤس اسلام آباد میں منعقدہ اپوزیشن کی بڑی بیٹھک میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے شرکت کی۔

منعقدہ اجلاس میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، سردار ایاز صادق، سید خورشید شاہ، خواجہ سعد رفیق، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، اور مریم اورنگزیب نے بھی شرکت کی۔

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ منعقدہ اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قانونی ماہرین نے بطور خاص شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن قائدین کو ن لیگ کی جانب سے اشتر اوصاف اور زاہد حامد جب کہ پیپلزپاٹی کی طرف سے

فاروق ایچ نائیک اوربیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بریفنگ دی۔

منعقدہ اجلاس میں جے یو آئی (ف) کی جانب سے کامران مرتضیٰ نے بھی قانونی و آئینی مشاورت فراہم کی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے بڑوں کی بیٹھک میں حکومت کے اتحادیوں اور پاکستان تحریک انصاف کے ناراض اراکین سے ہونے والے رابطوں کی تفصیلات پر مبنی بریفنگ بھی دی گئی۔

عمران نیازی کی نا سمجھ گفتگو ریاست پاکستان کیلئے گھبرانے والی بات ہے، شہباز شریف

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ اس موقع پر اپوزیشن کے بعض رہنماؤں کی جانب سے تجویز پیش کی گئی کہ قومی اسمبلی کا اجلاس جلد بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرائی جائے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

8 mins ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

26 mins ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

55 mins ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

1 hour ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

2 hours ago

ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…

2 hours ago