(قدرت روزنامہ)ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی تُرک اداکارہ اِسرا بیلگیچ نے بتا دیا کہ وہ کس ملک کو دیکھنے کی خواہشمند ہیں .
اداکارہ اسرا بیلگیچ نے سوشل میڈیا پر بحیرہ روم کی ساحلی پٹی اور صحارا کے خوبصورت مناظر شیئر کیے ہیں .
اِسرا بیلگیچ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر شمالی افریقی ملک الجیریا کے خوبصورت مناظر کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں الجیریا کا خوبصورت ایریل ویو اور مشہور صحرا صحارا کےخوبصورت مناظر دیکھے جاسکتے ہیں .
اداکارہ نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ الجیریابہت خوبصورت ہے .
اُنہوں نے مزید لکھا کہ اُنہیں اچھا لگے گا اگر وہ ایک دن اس ملک کی سیر کرسکیں .