خود رابطے کر رہا ہوں، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی: آصف زرداری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری
نے کہا ہے کہ خود رابطے کر رہا ہوں، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی ۔ذرائع کے مطابق امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا سابق صدر آصف علی زداری سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان تحریک عدم اعتماد کے لئے اپوزیشن کی نمبر گیم پر بات چیت اور عدم اعتماد کے لئے ممکنہ تاریخ کے تعین پر بھی مشاورت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری نے حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کا بھی جائزہ لیا جبکہ پی ڈی ایم سربراہ نے آصفہ بھٹو زرداری کی خیریت دریافت کی اوران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دوسری طرف آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں یوسف رضا گیلانی، خورشد شاہ اور نوید قمر سے ملاقات کی ہے جس میں سابق صدر کو عدم اعتماد کی تیاریوں کے حوالے سے بریف کیا۔اس موقع پر پی پی شریک چیئر مین کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کیلئے خود رابطے کر رہا ہوں، انشاللہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی،عمران خان کو ہٹائیں گے۔

Recent Posts

“شادی کیلئے امریکی یا برطانوی کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں”

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی انڈسٹری کی معروف ماڈل اقرا وسیم کا کہنا ہے کہ انہیں…

1 min ago

بلوچستان حکومت نے موسیٰ خیل سے مزدوروں کے اغوا کی اطلاعات غیرمصدقہ قرار دے دیں

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے موسیٰ خیل سے مزدوروں کے اغوا کی اطلاعات غیرمصدقہ…

2 mins ago

کوٹہ سسٹم پر حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم ناراض ہوگئی

کراچی(قدرت روزنامہ)حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ناراض ہوگئی، حکومتی رویے…

6 mins ago

مولانا فضل الرحمان بلامقابلہ5سال کیلئے جےیوآئی کے امیر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…

10 mins ago

کھچڑی میں چھپکلی گر کر پکنے سے 81 افراد ہسپتال پہنچ گئے

پٹنہ(قدرت روزنامہ )بھارتی ریاست بہار کے دو اضلاع بیتیا اور نوادہ میں زہریلا کھانا کھانے…

13 mins ago

عمران خان کے خلاف 28 ستمبر احتجاج پر 2 نئے مقدمات درج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 28 ستمبر احتجاج پر…

32 mins ago