عمران خان دھمکیاں کس کو دے رہا ہے، کارکنوں نے تیل لگا کر ڈنڈے تیار کر رکھے ہیں: فضل الرحمٰن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمن
نے کہا ہے کہ میلسی میں عمران خان نے لچے لفنگے والی زبان استعمال کی وہ کون ہوتا ہے ہمیں دھمکیاں دینے والا . شاید وہ جانتا نہیں ہے کہ ہمارے کارکنوں نے گھروں میں لاٹھیاں تیار کر رکھی ہیں .

اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ ،نوید قمر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد جمہوری عمل ہے . ہمیں یقین ہے کہ یہ کامیاب ہوجائے گی تاہم ناکام ہو یا کامیاب یہ جمہوری عمل کا حصہ ہوگا . مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم نے میڈیا سے کھیل کھیلا ہے کچھ باتیں بتاتے ہیں اور کچھ چھپاتے ہیں . تحریک اعتماد جلد آئے گی . 48 گھنٹے سے پہلے آئے گی . آج زرداری صاحب ، شہباز شریف اور ہماری ملاقات ہو رہی ہے جس میں حتمی لائحہ عمل طے کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں