محکمہ ایری گیشن بلوچستان کا نالوں پر تجاوزات اور قابضین کے خلاف آپریشن، متعدد تجاوزات مسمار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) محکمہ ایری گیشن بلوچستان نے کوئٹہ میں ایری گیشن کے نالوں پر تجاوزات اور قابضین کے خلاف آپریشن کے دوران متعددتجاوزات کو ختم کردیا۔محکمہ ایری گیشن کے ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے اے ون سٹی، ہزارہ ٹاون، کرخسہ اوردیگر نواحی علاقوں میں محکمہ ایری گیشن کے زیر کنٹرول نالوں پر تجاوزات اور قابضین کے خلاف بھر پور آپریشن شروع کردیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران محکمہ ایری گیشن کی زمین کو واگزارا کرلیا گیا ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں واقع نالوں پر قابضین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی تجاوزات ختم کردیں بصورت دیگر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ محکمہ ایری گیشن نالوں پرقائم تجاوزات اورقابضین کے خلاف آپریشن جاری رکھے گا۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

4 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

4 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago