وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس، قانون نافذ کرنیوالوں کی درمیان مربوط ہم آہنگی کے نظام کو مستحکم بنانے کی ہدایت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجوکی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں چیف سیکریٹری بلوچستان،ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس بلو چستان نے بریفنگ دی، اجلاس میں امن و امان برقرار رکھنے،نیشنل ایکشن پلان میں شامل صوبے سے متعلق نکات پر انکی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنانے،آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن اور تصدیق کے لئے محکمہ داخلہ میں خصوصی سیل کے قیام اور سیف سٹی پراجیکٹ کی فوری تکمیل کے لئے بھی حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کافیصلہ کیا گیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے ہد ایت کی کہ قانون کے نفاذ کے زمہ دار اداروں کے درمیان مربوط کوآرڈینیشن اور معلومات کے تبادلہ کے نظام کو صوبے اور ضلع کی سطح پر مستحکم بنایا جائے، انہوں نے کہاکہ عوام کی جان مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی،انہوں نے کہاکہ کوئٹہ سمیت تمام شہروں میں پیٹرولنگ میں اضافہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متحرک اور فعال رکھا جائے،حکومت صوبے میں بہتر ماحول کے قیام کے لئے سب سے بات چیت کرنے کے لئے تیار ہے، انہوں نے کہاکہ ملک سے باہر بیٹھے لوگوں سے بھی بات چیت کے لئے رابطے جاری ہیں،نوجوانوں کی سوچ صیح سمت میں رکھنا حکومت اور معاشرے کی زمہ داری ہے، نوجوانوں کو تخریبی اور غیر صحمتندانہ سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لئے معیاری تعلیم،فنی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرینگے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

4 hours ago