شین وارن ایک جادوگر تھا جب بھی اس سے ملی ۔۔۔!!! پریتی زنٹا نے پرانی تصویر شیئرکرتے ہوئے ناقابل یقین بیان جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے کہا ہے کہ اُنہوں نے آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر شین وارن سے کرکٹ کے بارے میں بہت کچھ سیکھا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پریتی زنٹا نے شین وارن کے ہمراہ لی گئی اپنی پُرانی تصویر شیئر کی۔پریتی زنٹا نے اپنی پوسٹ کے

کیپشن میں لکھا کہ یہ سُن کر بہت دُکھ ہوا کہ شین وارن نہیں رہے، وہ گراؤنڈ میں ایک جادوگر تھے جبکہ گراؤنڈ سے باہر اُن کی کرشماتی اور چمکدار شخصیت تھی، میں جب بھی آئی پی ایل کے دوران ان سے ملی تو بہت ہنسی، وہ پوری دنیا میں بہت سے لوگوں کے لیے ایک متاثر کُن شخصیت تھے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری سپنر شین وارن 4 مارچ کو دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔شین وارن نے آسٹریلیا کی جانب سے 145 ٹیسٹ میچز میں 708 وکٹیں لیں، شین وارن نے 194 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 293 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

4 hours ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

4 hours ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

4 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

5 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

5 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

5 hours ago