پہلی یورو ٰ6 ایس یو وی ” چھانگن اوشان X7 کی پاکستان مارکیٹ میں دھماکے دار انٹری

(قدرت روزنامہ) ماسٹرزچھانگن موٹرز نے پاکستان میں پہلی یورو ٰ6 ایس یو وی  ” چھانگن اوشان X7 ” متعارف کرادی ۔

 دانیال ملک سی ای او ماسٹرزچھانگن موٹرزنے کورونا پابندیوں کے باعث لانچنگ کی تقریب سوشل میڈیا پر منعقد کی ۔” چھانگن اوشان X7 ” ایک درمیانے سائز کی کراس اوور ایس یو وی ہے جو ”کیا سورینٹو” ٹویوٹا فارچیونر” اور” ہیول ایچ 6” کو ٹکردے گی۔ ” چھانگن اوشان X7 ” اپنے مدمقابل سب گاڑیوں سے جدید ترین ٹیکنالوجی اور ایکسٹرا فیچرز  کی حامل  گاڑی ہے، چوڑی میشہ ڈیزائن والی خوبصورت فرنٹ گرل اور اسمارٹ ایل ای ڈی ہیڈلائٹس اور دن کے وقت بھی جگمگانے والی ڈی آر ایلز (ڈے ٹائم رننگ لائٹس) دیکھتے ہی توجہ اپنی طرف کھینچ لیتی ہیں۔ اسپورٹی فرنٹ بمپر اور سادہ ہڈ ڈیزائن بھی پہلی نظر میں متاثر کن ہے۔ 19 انچ کے  مضبوط الائے رم کسی بھی طرح کے رستے پر سفر کے لئے موزوں ترین ہیں۔   لفٹ بیک ڈگی  ، پاور آپریٹڈ ٹیل گیٹ اور سلور لائننگ کے ساتھ بیک لائٹس آپ کو  ” اوڈی ” ایس یو وی کی یاد دلاتی ہیں۔ مضبوط بیک بمپر اور دو سائلنسر ایگزہاسٹ پائپ چیلنج دیتے نظر آتے ہیں۔

” چھانگن اوشان X7 ” کا انٹریئر بھی متاثر کرنیوالا ہے کی لیس انٹری اور ایگزٹ، پش اسٹارٹ صاف ستھرا اسمارٹ اور ہموار۔ لیدر کی پر آسائش نشستیں ، پیانو بلیک پینلز اور سافٹ ٹچ جدید ترین سسٹمز  کےساتھ  گاڑی میں سات افراد کھلے ڈلے سفر کرسکتے ہیں ۔ گاڑی دو ویرئینٹس اوشان X7 کمفرٹ اور اوشان X7 فیوچر سینس  میں پیش کی گئی ہے  دونوں ویرئنٹ 1.5 لٹر ٹربو چارجڈ پٹرول انجن کی حامل ہیں جو 185 ہارس پاور اور 300 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرنے کے اہل ہیں دونوں ویرئنٹس ہی فرنٹ وہیل ڈرائیو ہیں جبکہ سات گئیرز کی ڈی سی ٹی آٹومیٹک ٹرانسمیشن اور میکفرسن اور ملٹی لنگ کوائل اسپرنگ اسسپنشن سے لیس گاڑی ہموار اور آرام دہ سفر کی ضمانت ہے ۔ اینٹی لاک بریک سسٹم ، الیکٹرونک بریک فورس ڈسٹری بیوشن (EBD)  اور بریک اسسٹنٹ ٹیکنالوجی سےلیس ” چھانگن اوشان X7 ” محفوظ ترین ہے ۔ پینا رومک سن روف ، سائڈ ویو مررز  آٹو میٹک کلائمیٹ کنٹرول دل چھو لینے والا ہے۔ 12 وولٹ کی دو یونیورسل یوایس بی پورٹس فرنٹ پر اور ایک بیک پر دی گئی ہے۔ اے سی وینٹ پچھلی نشستوں کے لئے بھی موجو د ہیں چھ اسپیکرز کے ساتھ  وائی فائی اور بلیو ٹوتھ آپریٹڈ گاڑی میں کار ڈائگنوسٹک سسٹم ارو ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم بھی موجود ہے۔ دشوار گذار رستوں پر سفر کے لئے ہل اسٹارٹ اسسٹ، ہل ڈیسنٹ کنٹرول اور ٹریکشن اینڈ اسٹیبلٹی کنٹرول بھی دئیے گئے ہیں ۔ کروز کنٹرول، فارورڈ کولیزن وارننگ، خودمختار بریکنگ،  آگے اور پیچھے  کیمرے اور ڈیٹا ریکارڈر موجود ہیں جبکہ تھوڑی دور جانے کے بعد دروازے خودکار طریقے سے لاک ہوجاتے ہیں۔

پرائس ٹیگ مد مقابل گاڑیوں سے کہیں کم ہے یعنی اوشان X7 کمفرٹ کی قیمت 57 لاکھ 50 ہزار اور اوشان X7 فیوچر سینس  کی قیمت 59 لاکھ 50 ہزار ہے۔ 7 مارچ سے گاڑی کی ٹیسٹ ڈرائیو اور بکنگ شروع ہے  جبکہ اپریل سے گاڑیوں کی ڈیلوری کا آغاز کردیا جائے گا۔

Recent Posts

دانیا شاہ کے ساتھ وائرل ویڈیو میں اجنبی شخص کی شناخت ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اہلیہ کی…

7 mins ago

ہانیہ عامر کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنا…

16 mins ago

حکومت کو پنڈی معاہدے کی خلاف ورزی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کے دو…

35 mins ago

حزب اللہ کے سربراہ شہید حسن نصر اللہ کی لاش مل گئی

بیروت(قدرت روزنامہ)اسرائیلی حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر…

37 mins ago

مولانا فضل الرحمٰن جے یو آئی کے بلامقابلہ امیر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ) مولانا فضل الرحمٰن جمعیت علمائے اسلام (ف) کے بلامقابلہ امیر اور مولانا عبدالغفور…

47 mins ago

پاکستان کی سفارتی فتح؛ چین، روس، ایران کی بھی افغانستان سے دہشتگردی کی تصدیق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین، روس اور ایران نے تصدیق کی ہے کہ کالعدم تحریک طالبان…

54 mins ago