’’علیم خان کو لاہور جاکر منائیں‘‘ وزیراعظم نے عمران اسماعیل کو ٹاسک سونپ دیا

(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے کہا ہے کہ عدم اعتماد والے شوق پورا کر لیں، ہماری تیاری مکمل ہے۔عمران خان نے گورنرسندھ عمران اسماعیل کو  علیم خان کو منانے کی ذمہ داری بھی سونپ دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی  کور کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ کے پی ، گورنر کے پی کے ، گورنر سندھ ، گورنر پنجاب، وفاقی وزراء شاہ محمود ، اسد عمر، پرویز خٹک، بابر اعوان اور دیگر کورکمیٹی ممبران شریک ہوئے۔اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے خلاف حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

  کمیٹی کو ناراض حکومتی رہنماؤں سے ہونے والے رابطوں پر بریفنگ دی گئی اور جہانگیر ترین علیم خان کے مجوزہ اتحاد پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ میں علیم خان سے رابطے میں ہوں۔وزیراعظم نے عمران اسماعیل اور پرویز خٹک کو ناراض حکومتی ارکان سے رابطے کرنے کی ہدایت کی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل لاہور کا ہنگامی دورہ کریں گے اور آج ہی علیم خان سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سینئر پارٹی رہنماؤں نے وزیراعظم کو ناراض ارکان سے خود رابطہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جہانگیر ترین اور علیم خان سے خود رابطہ کریں۔مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کور کمیٹی کو قانونی امور پر بریفنگ دی جب کہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عدم اعتماد والے شوق پورا کر لیں، ہماری تیاری مکمل ہے، جمہوری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، جن کو مقدموں کا خطرہ ہے وہ لوٹی ہوئی دولت کے ذریعے انقلاب نہیں لا سکتے۔اجلاس میں وزیراعظم نے جنوبی پنجاب صوبے کا بل قومی اسمبلی لانے کا فیصلہ بھی کیا۔علاوہ ازیں وزیراعظم نے کل ایک مرتبہ پھر وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا۔یہ مسلسل تیسرے ہفتے کابینہ اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔

Recent Posts

6 وزارتیں، ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب نے وفاقی حکومت کی 6 وزارتیں…

3 mins ago

دانیا شاہ کے ساتھ وائرل ویڈیو میں اجنبی شخص کی شناخت ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اہلیہ کی…

12 mins ago

ہانیہ عامر کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنا…

21 mins ago

حکومت کو پنڈی معاہدے کی خلاف ورزی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کے دو…

40 mins ago

حزب اللہ کے سربراہ شہید حسن نصر اللہ کی لاش مل گئی

بیروت(قدرت روزنامہ)اسرائیلی حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر…

42 mins ago

مولانا فضل الرحمٰن جے یو آئی کے بلامقابلہ امیر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ) مولانا فضل الرحمٰن جمعیت علمائے اسلام (ف) کے بلامقابلہ امیر اور مولانا عبدالغفور…

51 mins ago