اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ اب ادارے نیوٹرل ہوگئے ہیں کیونکہ عمران خان اب اِن کیلئے ایک بوجھ بن گئے ہیں، ہم نے بھی تحریک عدم اعتماد سے متعلق مکمل تیار کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے وزیراعظم عمران خان کو بوجھ قرار دیدیا۔
ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ان کا اندازہ ہے کہ ادارے نیوٹرل ہوگئے ہیں کیونکہ عمران خان ایک بوجھ بن گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق تیاری مکمل ہوگئی ہے اور آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلوں کی منظوری لی جائے گی۔ لیگی رہنما تحریک عدم اعتماد کے عمل کا اسی ہفتے آغاز کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ آج ساری چیزیں واضح ہوجائیں گی۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ موجودہ سیاسی صورتحال میں سینیئرپارٹی قیادت سے پھر مشاورت کریں گے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے مشاورت کیلئے سینیئرپارٹی قائدین کو آج وزیراعظم ہاؤس میں بلالیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کے ساتھ بیٹھک میں پنجاب میں ناراض پارٹی رہنماؤں کی سرگرمیوں کےتناظرمیں مشاورت ہوگی جبکہ اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں علیم خان اور جہانگیر ترین گروپ کا اہم اجلاس ہوا تھا جس کے بعد علیم خان نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا تھا۔اس کے علاوہ کور کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عدم اعتماد والے شوق پورا کرلیں، ہماری تیاری مکمل ہے۔
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…
دو ارکان جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے جسٹس منیب اختر کے چیمبر میں اجلاس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت اطلاعات، سی ڈی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن کا سلسلہ ایوب…