اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر جلسے کی اجازت مل گئی ، پی پی کا عوامی مارچ اسلام آباد میں اینٹری دینے کے لیے تیار ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر جلسے کی اجازت مل گئی جس کے بعد پی پی کا عوامی مارچ اسلام آباد میں اینٹری دینے کے لیے تیار ہے۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے آج روات سے روانہ ہوکر ڈی چوک پہنچنے کا اعلان کیا ہے اور ڈی چوک پر ہونے والے جلسے میں پی ڈی ایم کی قیادت بھی شریک ہوگی۔
پیپلز پارٹی کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر جلسے کی اجازت مل گئی ہے اور ضلعی انتظامیہ نے جلسے کےلیے این او سی جاری کردیا ہے۔اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ جلسہ آج شام 4 بجے سے شروع ہوگا اور رات 8 بجے تک ختم کرنا ہوگا، نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہوگی۔
دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ڈی چوک پر کنٹینرز پہنچا دیے ہیں، ڈی چوک سے پارلیمنٹ اور شاہراہ دستورکی جانب جانے والی سڑک بند کر دی گئی ہے۔
پیپلز پارٹی رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہناہے کہ عوامی مارچ ، کشمیر اور خیبر پختونخوا سے آنے والے قافلوں کو روکنے کے لیے کنٹینر لگا کر راستے بند کیے جا رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان گھبراہٹ کا شکار تھے اور اب انہیں پسینے آنا شروع ہوگئے ہیں۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہمارا مارچ ایک عوامی تحریک میں بدل چکا ہے۔
جس شہر سے گزرے، مارچ کے شرکاء میں اضافہ ہوا ہے۔ لانگ مارچ کے کنٹینر پر نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں بلاول نے کہا کہ تمام جماعتوں کی ایک ہی منزل ہے کہ ملک میں صاف و شفاف الیکشن کروانے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجنا ہے اس لیے ضروری ہے کہ انتخابی اصلاحات اور صاف و شفاف الیکشن کی طرف بڑھا جائے۔اس سے قبل گجرات میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان آپ کے ووٹوں کی وجہ سے نہیں امپائر کی انگلی کی وجہ سے اقتدار میں ہیں، وہ اتنے خوفزدہ ہیں کہ اب وہ گالی دینے پر اتر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان میں ہمت ہے تو 24 گھنٹے میں اسمبلی توڑیں اور نئے الیکشن میں ہمارا مقابلہ کریں۔
مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس…
ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…
میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…
پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…