سرکاری یونیورسٹیوں کے اساتذہ و ملازمین کو ڈسپیریٹی الائونس دینے کی نئی پالیسی نافذ

لاہور(قدرت روزنامہ) سرکاری یونیورسٹیوں کے اساتذہ و ملازمین کو ڈسپیریٹی الائونس دینے کی نئی پالیسی نافذ کردی گئی ،ڈسپیریٹی الائونس کو یونیورسٹیوں کے پاس دستیاب فنڈز کے ساتھ مشروط کر دیا گیا . رپورٹ کے مطابق یونیورسٹیوں کو یکم جون 2021 کی تاریخ سے ڈسپیریٹی الائونس نہیں ملے گا .

محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے لاہور سمیت پنجاب کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو احکامات جاری کر دیے . سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو ڈسپیریٹی الائونس کی منظوری کے کیسز جمع کرانے کی ہدایت . گورنر پنجاب کی منظوری کی تاریخ سے یونیورسٹیوں کو ڈسپیریٹی الائو نس دیا جائے گا . دوسری جانب

یونیورسٹیوں کے اساتذہ نے ڈسپیریٹی الانس کی نئی پالیسی مسترد کر دی .

. .

متعلقہ خبریں