بھارت میں حجاب کے معاملے پر ٹوئنکل کھنہ بھی بول اٹھیں

ممبئی (قدرت روزنامہ)اداکارہ سے مصنفہ بننے والی اور بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ بھی بھارت میں حجاب کے معاملے پر بول اٹھیں اور کہا کہ یہ خواتین کا حق ہے کہ وہ کیا پہنیں اور کیا نہ پہنیں۔اپنے ایک حالیہ کالم میں 48 سالہ سابقہ اداکارہ نے حجاب کے حوالے سے جاری تنازع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جہاں خواتین کے حق کو تسلیم کیا وہیں انہوں نے بعض مذہبی رہنماؤں کی جانب سے حجاب پہننے کا دفاع کرنے پر اسے مضحکہ خیز بھی قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ حجاب کس طرح مردوں

کو زیر لب مسکرانے سے روکتا ہے، ایسے تمام بھائی صاحب جو اس کے خلاف اور اسکے حق پر باتیں کر رہے ہیں انہیں چاہیے اس پر جھگڑوں کے بجائے گفت و شنید کریں۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ کے ماضی کے شہرت یافتہ ہیرو راجیش کھنہ اور سینئر اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ کی بیٹی ٹوئنکل کھنہ سوشل میڈیا پر اپنی صاف گوئی پر مبنی آرا اور ظرافت آمیزی پر مبنی جملوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔ انہوں نے تحریر کیا کہ برقع، حجاب اور یہاں تک کہ گھونگٹ کا جو معاملہ ہے وہ بھی مذہبی اور ثقافتی بنیادوں پر ہے۔ میں کسی قسم کے نقاب یا پردہ کرنے کی حمایتی نہیں ہوں لیکن یہ خواتین پر منحصر ہے کہ وہ بنا کسی دباؤ کے فیصلہ کریں کہ انہیں کیا پسند ہے۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

4 hours ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

4 hours ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

5 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

5 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

5 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

5 hours ago