رمضان المبارک میں یوٹیلٹی سٹورز پر ریلیف پیکج کے تحت آٹھ ارب اٹھائیس کروڑ روپے مختص کرنے کی منظوری دیدی گئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان المبارک میں یوٹیلٹی سٹورز پر ریلیف پیکج کے تحت آٹھ ارب اٹھائیس کروڑ روپے مختص کرنے کی منظوری دیدی، یوٹیلیٹی سٹورز پر 19 اشیائے ضروریہ پرسبسڈی دی جائے گی ،وزیر اعظم کی طرف سے بجلی ٹیرف میں سبسڈی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کیلئے سبسڈی اور سمندر پار پاکستانیوں کو بھی قرضے فراہم کرنے کی اسکیم کی منظوری دی گئی .
پیر کو وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا کمیٹی نے 8.28 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری بھی دیدی،یوٹیلیٹی سٹورز پر 19 اشیائے ضروریہ پرسبسڈی دی جائے گی،اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کامیاب اوورسیز پروگرام کی منظوری دی گئی کم آمدن وقلے تارکین وطن کیلئے سود سے پاک قرضے فراہم کئے جائیں گے پروگرام کے تحت 10 ہزار 180 افراد کو 3 لاکھ تک قرض فراہم کیا جائے گا ای سی سی نے وزیراعظم کے اعلان کے مطابق بجلی نرخوں میں 5 روپے فی یونٹ ریلیف کی منظوری دیدی یہ ریلیف مارچ سے جون 2022ئ تک چار ماہ کیلئے دیا جائے گا وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت 136 ارب روپے کی سہولت فراہم کی جائے گی .
ای سی سی نے امپورٹ سینڈ ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2020ئ میں ترامیم کی منظوری دیدی ای سی سی کی توغ گیس فیلڈ سے ایس این جی پی ایل کو 16 ایم ایم بی ٹی یو گیس فراہمی کی منظوری وزیر اعظم کے پیٹرولیم ریلیف کے تحت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قیمتوں کا فرق حکومت ادا کرے گی او آئی سی کے وزرائ خارجہ اجلاس کیلئے 42.89 کروڑ کے فنڈز کی فراہمی کی منظوری تخفیف غربت و سماجی بہبود ڈویڑن کیلئے 4.75 کروڑ کی گرانٹ کی منظوری نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس پر اصل اور سود کی ادائیگی کیلئے 135 ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی .
. .