رمضان المبارک میں یوٹیلٹی سٹورز پر ریلیف پیکج کے تحت آٹھ ارب اٹھائیس کروڑ روپے مختص کرنے کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان المبارک میں یوٹیلٹی سٹورز پر ریلیف پیکج کے تحت آٹھ ارب اٹھائیس کروڑ روپے مختص کرنے کی منظوری دیدی، یوٹیلیٹی سٹورز پر 19 اشیائے ضروریہ پرسبسڈی دی جائے گی ،وزیر اعظم کی طرف سے بجلی ٹیرف میں سبسڈی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کیلئے سبسڈی اور سمندر پار پاکستانیوں کو بھی قرضے فراہم کرنے کی اسکیم کی منظوری دی گئی ۔
پیر کو وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا کمیٹی نے 8.28 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری بھی دیدی،یوٹیلیٹی سٹورز پر 19 اشیائے ضروریہ پرسبسڈی دی جائے گی،اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کامیاب اوورسیز پروگرام کی منظوری دی گئی کم آمدن وقلے تارکین وطن کیلئے سود سے پاک قرضے فراہم کئے جائیں گے پروگرام کے تحت 10 ہزار 180 افراد کو 3 لاکھ تک قرض فراہم کیا جائے گا ای سی سی نے وزیراعظم کے اعلان کے مطابق بجلی نرخوں میں 5 روپے فی یونٹ ریلیف کی منظوری دیدی یہ ریلیف مارچ سے جون 2022ئ تک چار ماہ کیلئے دیا جائے گا وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت 136 ارب روپے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

ای سی سی نے امپورٹ سینڈ ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2020ئ میں ترامیم کی منظوری دیدی ای سی سی کی توغ گیس فیلڈ سے ایس این جی پی ایل کو 16 ایم ایم بی ٹی یو گیس فراہمی کی منظوری وزیر اعظم کے پیٹرولیم ریلیف کے تحت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قیمتوں کا فرق حکومت ادا کرے گی او آئی سی کے وزرائ خارجہ اجلاس کیلئے 42.89 کروڑ کے فنڈز کی فراہمی کی منظوری تخفیف غربت و سماجی بہبود ڈویڑن کیلئے 4.75 کروڑ کی گرانٹ کی منظوری نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس پر اصل اور سود کی ادائیگی کیلئے 135 ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

Recent Posts

تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رہائی کیلیے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے حکومت…

4 mins ago

کل کا دن دراصل 9 مئی ٹو تھا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی سینیئرصوباٸی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل کا دن در…

15 mins ago

وزیراعلی کے پی کی قیادت میں اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ…

36 mins ago

کےپی حکومت نے میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی خیبر پختون خوا ہاؤس سے باہر…

47 mins ago

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کی ریکی اور واردات کیسے کی گئی؟ فوٹیج سامنے آگئی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سندھ علی رضا کو کیسے شہید کیا…

59 mins ago

ریکھا شوہر کی موت کے بعد بھی ‘سندور’ کیوں لگاتی ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ ریکھا اپنے شوہر مکیش اگروال کی…

1 hour ago