پی ٹی آئی کارکن اپنی ہی خواتین ونگ کی عہدیدار کو ہراساں کرنے پر مشکل میں پھنس گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کا کارکن اپنی ہی جماعت کی خواتین ونگ کی عہدیدار کو ہراساں کرنے پر مشکل میں پھنس گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقہ شاہ لطیف ٹاؤن کی پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکن سمیت دیگر نامعلوم افراد کے خلاف اپنی ہی خواتین ونگ کی عہدیدار کو ہراساں کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے ، جس کے لیے پی ٹی آئی خواتین ونگ کی عہدیدار صنوبر فرحان نے پولیس کو درخواست جمع کروائی تھی ، جس میں موقف اپنایا گیا کہ ملزم نے میرے ساتھ نازیبا حرکات کیں‘ غلط زبان استعمال کی اور ہراساں کیا‘ کنٹینر سے نیچے اتر کر بھی گالم گلوچ کرتے ہوئے دھمکیاں دیں۔
مدعیہ نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی لیڈیز ونگ کی ورکر ہے اور 6 مارچ کو قائد آباد چوک ملیر پل کے نیچے لیڈیز کنٹینر پر موجود تھی جو پی ٹی آئی کے جلوس کے استقبال کے سلسلے میں لگایا گیا ، میرے ہمراہ کنٹینر پر امبرین سمیت دیگر خواتین ورکرز بھی تھیں ، اس دوران پی ٹی آئی کا کارکن ارسل خان اور اس کے دیگر 10 سے 12 نامعلوم ساتھی آئے اور کنٹینر پر چڑھ گئے اور مجھے تنگ کرنا شروع کر دیا ، اس دوران میرے ساتھ نازیبا حرکات ، غلط قسم کی زبان استعمال اور ہراساں کیا اور کنٹینر سے نیچے اتر کر بھی گالم گلوچ کرتے ہوئے دھمکیاں دیں ، یہ تمام واقعہ میری دوست امبرین اور دیگر خواتین ورکرز نے بھی دیکھا ، بعدازاں پارٹی عہدیداران کو بتایا۔

پولیس نے خاتون ورکر کی جانب سے نامزد ملزم سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

Recent Posts

تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رہائی کیلیے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے حکومت…

12 mins ago

کل کا دن دراصل 9 مئی ٹو تھا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی سینیئرصوباٸی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل کا دن در…

23 mins ago

وزیراعلی کے پی کی قیادت میں اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ…

44 mins ago

کےپی حکومت نے میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی خیبر پختون خوا ہاؤس سے باہر…

55 mins ago

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کی ریکی اور واردات کیسے کی گئی؟ فوٹیج سامنے آگئی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سندھ علی رضا کو کیسے شہید کیا…

1 hour ago

ریکھا شوہر کی موت کے بعد بھی ‘سندور’ کیوں لگاتی ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ ریکھا اپنے شوہر مکیش اگروال کی…

1 hour ago