حکومت کا علیم خان کی ترین گروپ میں شمولیت پر ردعمل آ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل کا کہنا ہے کہ علیم خان ہمارے بڑے بھائی ہیں، ان سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے۔انہوں نے علیم خان کی پریس بریفنگ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گھر میں دو بھائیوں کے درمیان بھی اختلافات ہوتے ہیں۔انہوں نے عمران خان سے وابستگی کا اظہار کیا ہے۔
وہ ہمارے بھائی، بازو اور پی ٹی آئی کا حصہ ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ گورننس کے معاملے پر اختلاف ہو سکتا ہے ہم بیٹھ کر علیم خان سے بات کریں گے۔علیم خان کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہمیں تشویش نہیں یہ ہمارے اپنے لوگ ہیں، گھر کی بات ہے اس پر بیٹھ کر بات کریں گے۔شہباز گل نے مزید کہا کہ کورکمیٹی میں لوگ وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں بھی ایک دوسرے کے خلاف بات کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے ناراض رہنما علیم خان نے ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ علیم خان کا کہناہے کہ عد م اعتماد کی تحریک آئیگی تو ملک کر فیصلہ کرینگے، پی ٹی آئی کی جدوجہد میں بہت سارے ساتھی عمران خان کے ساتھ تھے، اس جدوجہد میں جہانگیر ترین کا بہت کردار ہے، لیکن جہانگیر ترین سمیت سب کی قربانیاں بھلا دی گئیں، معلوم نہیں، عمران خان عوام کی واحد امید تھی جس وجہ سے ان کا ساتھ دیا، جب حکومتیں بن جاتی ہیں تو کچھ اور ہی لوگ ارد گرد آجاتے ہیں، ہم سب نے جدوجہد کی ہے، دلی افسوس ہوتا ہے،پنجاب میں جیسی حکومت ہے اس پر تشویش ہے، 40 سے زائد ایم پی ایز سے ملاقات کر چکا ہوں، باقی گروپس سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ پارٹی کو بچانے کیلئے متحد ہوں ۔
تفصیلات کے مطابق سیاسی صورتحال اور عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے گروپ نے پیر کو لاہور میں اہم مشاورتی اجلاس طلب کیا تھا، اجلاس جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جس میں تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر اور سینئر رہنما علیم خان سمیت ارکان صوبائی اسمبلی نے شرکت کی، جب کہ جہانگیر ترین لندن سے ویڈیو لنک پر شریک ہوئے۔

Recent Posts

جعلی پارلیمنٹ سے ترمیم کرانا زیادتی ہے، مولانا فضل الرحمٰن

پشاور(قدرت روزنامہ) جمیعت علمائے اسلام کے نومنتخب امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

سوشل میڈیا اور فلموں کا اثر ‘ پاکستان میں لرزا خیز واردات 15 سالہ بچے نے 13 سالہ بچے کو کیسے قتل کیا ؟

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں 10 روز قبل ہزارہ تاؤن کے علاقے میں 6 سالہ بچے…

2 hours ago

6 وزارتیں، ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب نے وفاقی حکومت کی 6 وزارتیں…

2 hours ago

دانیا شاہ کے ساتھ وائرل ویڈیو میں اجنبی شخص کی شناخت ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اہلیہ کی…

2 hours ago

ہانیہ عامر کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنا…

3 hours ago

حکومت کو پنڈی معاہدے کی خلاف ورزی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کے دو…

3 hours ago