علیم خان خودوزیراعظم عمران سےملاقات کریں گے،گورنرسندھ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ عمران اسماعیل نےدعویٰ کیا کہ علیم خان خود وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔اسلام آباد میں موجود گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراطلاعات فواد چودہدی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے بنی گالا روانہ ہوگئے ہیں۔وزیراعظم سے ملاقات سے قبل نجی ٹی وی سے بات کرتےہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بتایا کہ علیم خان،جہانگیر ترین اور باقی دوست پارٹی کا اثاثہ ہیں،ایسا نہیں لگتا کہ کوئی ایسی مجبوری یا دوری اتنی ہوجائے کہ قریب بھی نہیں آسکیں۔ سارے حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔گورنرسندھ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ آج بیٹھ

کرچیزوں کو ہینڈل کرلیں گے،وہ رہنما آج بھی پارٹی سےاتنی محبت کرتے ہیں جتنی کل کرتے تھے اور عمران خان کیلئے ان کےدل میں اتنی ہی محبت ہے جتنی کل تھی۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ اگر کسی معاملے پرتھوڑی سی ناراضگی ہوجاتی ہے تو ان معاملات کوحل کرلیں گے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق تحفظات وزیراعظم کی ایما پر ہے کہ وہ کیسے انھیں دور کرتے ہیں۔دوسری جانب وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فر خ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول کا 5دن کا الٹی میٹم زمین بوس ہوگیا تو اب 24گھنٹوں پر آگئے ہیں،حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کوختم نہیں کیا بلکہ احساس پروگرام کے چھتری تلے 34پروگرامات کا اجرا کیا،سماجی تحفظ کے پروگرام کا بجٹ 85ارب سے بڑھا کر 260ارب کیا گیا ہے،جب عمران خان حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمت میں کمی کی تو اپوزیشن کو یہ بھی ہضم نہیں ہورہا۔پیر کو بلاول زرداری کے خطاب پر اپنے ردعمل میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ہم بلاول کو یقین دلاتے ہیں کہ 2023کے الیکشن صاف اور شفاف ہونگے۔ بلاول کی پارٹی کا پنجاب میں جو حال ہے وہ کسی سے پوشیدہ ہیں، یونین کونسل کا الیکشن بھی جیتنے کی سکت نہیں ہے،اسمبلیاں بھی قائم رہیں گی اور وزیراعظم عمران خان بھی، ناکامی اور رسوائی اپوزیشن کا مقدر ہے، بلاول کے شوقیہ مارچ کے آغاز سے آج تک عوامی خدمت کے کسی ایجنڈے پر بات ہوئی ہو تو ہمیں بتایا جائے۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ سندھ میں کیٹ شو پر سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال ہوا۔ پی ٹی آئی جمہوری اقدار کا خیال رکھتی ہے،مارچ میں کئی بھی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی، ابھی مارچ میں کتنے لوگ ہیں یہ تو بلاول بھی بتانے کے ہمت نہیں رکھتے، عمران خان سے حساب مانگنے والے پہلے 15سالہ حساب سندھ کے عوام کو دیدیں، 2018 میں عوام نے عمران خان کو مینڈیٹ دیا ہے اور اسکی مدت 2023تک ہے۔

Recent Posts

جعلی پارلیمنٹ سے ترمیم کرانا زیادتی ہے، مولانا فضل الرحمٰن

پشاور(قدرت روزنامہ) جمیعت علمائے اسلام کے نومنتخب امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ…

1 hour ago

سوشل میڈیا اور فلموں کا اثر ‘ پاکستان میں لرزا خیز واردات 15 سالہ بچے نے 13 سالہ بچے کو کیسے قتل کیا ؟

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں 10 روز قبل ہزارہ تاؤن کے علاقے میں 6 سالہ بچے…

2 hours ago

6 وزارتیں، ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب نے وفاقی حکومت کی 6 وزارتیں…

2 hours ago

دانیا شاہ کے ساتھ وائرل ویڈیو میں اجنبی شخص کی شناخت ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اہلیہ کی…

2 hours ago

ہانیہ عامر کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنا…

2 hours ago

حکومت کو پنڈی معاہدے کی خلاف ورزی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کے دو…

3 hours ago