بھارتی کرکٹر نے بسمہ معروف کو ’متاثر کُن‘ خاتون قرار دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کی اسٹار بیٹر اسمرتی مندھانا نے ’متاثر کُن‘ پاکستانی کپتان بسمہ معروف کی تعریف کردی۔بھارتی اوپننگ بیٹر اسمرتی نے انسٹاگرام پر جاری ایک اسٹوری میں بسمہ معروف کو سراہتے ہوئے کہا کے بیٹی کی پیدائش کہ چھ ماہ بعد کرکٹ میں واپس آکر بسمہ معروف نے دنیا بھر کی خواتین کے لیے ایک مثال قائم کی ہے ۔
اتوار کو ویمنز ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان کو 107 رنز سے شکست دینے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کی بسمہ معروف کی بیٹی فاطمہ کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتے سیلفیز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کی نائب کپتان ہرمن پریت کور، مندھانا، شفالی ورما، رینوکا سنگھ ٹھاکر، میگھنا سنگھ اور رچا گھوش کو بسمہ معروف کی بیٹی کے ساتھ ہنستے مسکراتے کھیلتے دیکھا گیا تھا۔


ایسے میں بھارتی کرکٹر اسمرتی مندھانا نے انسٹا اسٹوری میں بسمہ معروف کی تعریف میں کہا کہ بیٹی کی پیدائش کے محض 6 ماہ بعد بین الاقوامی کرکٹ کھیلنا بہت متاثر کن ہے، بسمہ معروف پوری دنیا کی خواتین کے لیے ایک مثال قائم کر رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’بھارت سے بے بی فاطمہ کو بہت پیار، مجھے امید ہے کہ وہ بلے کو بالکل آپ کی طرح اٹھائے گی کیونکہ لیفٹیز خاص ہیں۔‘

Recent Posts

آج کی قانون سازی کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت کم ہوگئی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…

13 mins ago

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…

17 mins ago

جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…

19 mins ago

بیوی کی کال نے شوہر کو84کروڑروپے کامالک بنادیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…

29 mins ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…

33 mins ago

تھانیدارشوہر کے مبینہ تشددکےبعد اداکارہ نرگس پر ایک اور مشکل آن پڑی

  لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…

1 hour ago