لاہور(قدرت روزنامہ) ق لیگ نے پنجاب میں وزارت اعلیٰ کیلئے علیم خان کا نام مسترد کر دیا . پنجاب میں ایسی تبدیلی سے بہتر ہے عثمان بزدار کو ہی رہنے دیا جائے .
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ سینئر پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ سے ہوئی . جس میں پنجاب میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی صورت میں نئی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی . پنجاب مسلم لیگ ق کا میدان سیاست ہے، یہاں کے معاملات میں بطور اتحادی ہماری رائے ضروری ہے . علیم خان کو تبدیلی کی صورت
میں آگے لانے پر اتحاد اور خود تحریک انصاف کے معاملات مزید خراب ہوسکتے ہیں . دوسری جانب صحت میں بہتری آنے اور ڈاکٹروں کی طرف سے سفر کی اجازت ملنے کے بعد جہانگیر خان ترین آئندہ ہفتے پاکستان واپس آئیں گے . ذرائع کے مطابق یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ موجود ہ سیاسی صورتحال میں جہانگیر ترین نے فوری پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے . تاہم ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اپنی فیملی کے ہمراہ چھ سے سات روز میں پاکستان پہنچیں گے . ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین ہر لمحے بدلتی صورتحال کے حوالے سے اپنے گروپ کے لوگوں سے مسلسل رابطے میں ہیں .
. .