لاہور(قدرت روزنامہ) ق لیگ نے پنجاب میں وزارت اعلیٰ کیلئے علیم خان کا نام مسترد کر دیا۔ پنجاب میں ایسی تبدیلی سے بہتر ہے عثمان بزدار کو ہی رہنے دیا جائے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ سینئر پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ سے ہوئی۔ جس میں پنجاب میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی صورت میں نئی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ پنجاب مسلم لیگ ق کا میدان سیاست ہے، یہاں کے معاملات میں بطور اتحادی ہماری رائے ضروری ہے۔ علیم خان کو تبدیلی کی صورت
میں آگے لانے پر اتحاد اور خود تحریک انصاف کے معاملات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔دوسری جانب صحت میں بہتری آنے اور ڈاکٹروں کی طرف سے سفر کی اجازت ملنے کے بعد جہانگیر خان ترین آئندہ ہفتے پاکستان واپس آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ موجود ہ سیاسی صورتحال میں جہانگیر ترین نے فوری پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تاہم ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اپنی فیملی کے ہمراہ چھ سے سات روز میں پاکستان پہنچیں گے ۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین ہر لمحے بدلتی صورتحال کے حوالے سے اپنے گروپ کے لوگوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…
میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…
پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودیہ اور قطر پر کابینہ کو…