پاکستان کی دوسری اننگز کا اچھا آغاز

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری دن مہمان ٹیم آسٹریلیا کے 459 رنز پر ڈھیر ہوجانے کے بعد پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا اچھا آغاز کیا۔پاکستانی اوپنرز امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق کی جانب سے محتاط بیٹنگ جاری ہے۔
ٹیسٹ کے آخری دن میزبان ٹیم نے کھانے کے وقفے تک بغیر کسی نقصان کے 76 رنز بنا لیے ہیں اور اس کے آسٹریلیا کے خلاف مجموعی برتری 93 رنز کی ہوگئی ہے۔
اس سے قبل میچ کے آخری دن آسٹریلین ٹیم پاکستان کے پہلی اننگز کے اسکور 476 کےجواب میں 459 رنز ہی بنا سکی اور یوں پاکستان کو دوسری اننگز شروع کرنے سے قبل ہی 17 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر نعمان علی رہے جنہوں نے 107 رنز کے عوض 6 آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین شاہ نے 2 وکٹ حاصل کیے۔
پنڈی ٹیسٹ میں آج پانچویں اور آخری دن آسٹریلوی ٹیم نے 449 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کا آغاز کیا تو مچل اسٹارک 12 اور آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز 4 رنز پر کھیل رہے تھے۔پاکستانی اسپنر نعمان علی نے جلد ہی 8 رنز بنانے والے پیٹ کمنز اور 3 رنز بنانے والے نیتھن لیون کی وکٹ حاصل کرلی جبکہ مچل اسٹارک کو شاہین آفریدی نے پویلین روانہ کیا۔

Recent Posts

شہر قائد میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے، حد نگاہ متاثر

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد کی فضاؤں پردھند چھانے کے سبب حدنگاہ کم ہوکر 1500میٹرز…

44 mins ago

رجسٹرار سپریم کورٹ کو تبدیل کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو تبدیل کرتے ہوئے سلیم خان کو تعینات…

46 mins ago

” بانی نے کہا ہے عوام کے حقوق کا فیصلہ اب سڑکوں پر ہو گا،، علیمہ خان کی اڈیا لہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے…

1 hour ago

سفر دوبارہ وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے رجیم چینج آئی تھی، علی محمد خان کی میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے…

1 hour ago

ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر مریم نواز کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت سے پاک…

2 hours ago

کراچی کے سوا باقی ملک کیلئے بجلی سستی کردی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے سوا باقی ملک کے…

2 hours ago