بھولا ریکارڈ زیادتی کیس ،ملزم کی ضمانت میں توسیع

لاہور(قدرت روزنامہ) سیشن کورٹ لاہور میں ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ کے خلاف لڑکی سے زیادتی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج محمد ممتاز نے زیادتی کیس کی سماعت کی، ملزم ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ عدالت میں پیش ہوا اور کیس میں شامل تفتیش ہوا۔بھولا ریکارڈ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ میرے پاس اپنی بےگناہی کے ثبوت موجود ہیں، مجھے وقت دیا جائے آئندہ تاریخ تک ثبوت پیش کر دوں گا۔
عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت میں 19 مارچ تک توسیع کردی۔خیال رہے کہ بھولا ریکارڈ کیخلاف لاہور پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایک خاتون نے لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں درج کروائی گئی ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ نے اسے گلبرگ کے ہلٹن ہوٹل میں بلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس نے لڑکی کی شکایت پر بھولا ریکارڈ کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعد بیان جاری کیا تھا کہ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب ٹک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ نے زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں الزامات کی تردید کی۔نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ کا کہنا تھا کہ یہ تمام معاملہ اسکینڈل بنانے کی کوشش ہے، ایف آئی آر درج کروانے والی خاتون نامی گرامی بندوں کو بلیک میل کرتی ہے۔ اس عورت نے پہلے شیخ رشید اور مفتی قوی کیخلاف بھی اسکینڈل بنایا تھا۔
یہ عورت خود رکشے پر بیٹھ کر میرے پاس ہوٹل آئی تھی اور آ کر کہا کہ مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہے۔ اس کے بعد خاتون واپس چلی گئی اور پھر 24 گھنٹے بعد زیادتی کا الزام عائد کر دیا۔ خاتون جب میرے پاس ہوٹل میں آئی تو میں نے اس کی عزت کی وہاں ٹک ٹاک کی ویڈیوز بنائی تھیں۔ خاتون صبح ساڑھے 8 بجے میرے پاس آئی اور ایک گھنٹے بعد واپس چلی گئی تھی، ہوٹل سے جانے کے 24 گھنٹے بعد اسے زیادتی کا مقدمہ درج کرانا یاد آیا۔ اس خاتون کی یوٹیوب پر ویڈیوز موجود ہیں یہ پہلے بھی لوگوں کو بلیک بلیک کرتی رہی ہے۔ اس تمام معاملے سے یہ خاتون مشہور ہونا چاہتی ہے۔

Recent Posts

الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک…

4 mins ago

نیوزی لینڈکے ہاتھوں شکست کی وجہ بیٹرز کا مکمل فلاپ ہونا ہے، سنیل گواسکر بھارتی ٹیم پر پھٹ پڑے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…

8 mins ago

اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے لمبے بالوں کا راز پہلی مرتبہ بتا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…

13 mins ago

اسلام آباد میں بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم اپنے جوگرز کی وجہ سے پکڑا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…

18 mins ago

26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف فل کورٹ بلائیں، جسٹس منصور اور منیب کا خط، چیف جسٹس کا انکار

دو ارکان جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے جسٹس منیب اختر کے چیمبر میں اجلاس…

18 mins ago

ای سی سی نے ایس سی او کانفرنس کے اضافی فنڈ جاری کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت اطلاعات، سی ڈی…

23 mins ago