پنجاب کے بعد وفاق میں بھی وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کی گونج

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کے بعد وفاق میں بھی وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کی گونج سنائی دینے لگی ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق اہم وفاقی وزراء بزدار کی تبدیلی کے حامی ہیں۔اہم سینئر وزراء نے عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے، فواد چوہدری پنجاب میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے سب سے بڑے حامی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر گورنر پنجاب چوہدری سرور بھی صوبے میں تبدیلی کے خواہشمند ہیں۔گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی پنجاب میں متحرک پارٹی شخصیت کو وزیراعلی دیکھنے کے خواہش مند ہے۔پرویز خٹک بھی گورننس اور پارٹی امیج بہتر کرنے کے لئے عثمان بزدار کی تبدیلی کے حامی ہے ۔آج قیادت کے ساتھ مشاورت میں وفاقی وزراء وزیراعظم کو اپنی رائے دیں گے۔

وزیراعظم تمام سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق صوبائی عبدالعلیم خان نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف عدم اعتماد آئی توفیصلہ کریں گے کس کا ساتھ دینا ہے، وزیراعلیٰ بننے کی خواہش پر عمران خان کا ساتھ نہیں دیا تھا، وزیراعلیٰ پنجاب سے بہتر میرے پاس گاڑیاں اور جہاز ہے،پنجاب کے طرز حکمرانی پی ٹی آئی کارکنان کو تشویش ہے، ہم خیال ارکان کو ساتھ ملائیں گے۔
انہوں نے جہانگیرترین کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلا دس سال کا جو دور تھا اس میں پی ٹی آئی کی جدوجہد میں بہت سارے ساتھی عمران خان کے ساتھ تھے، جہانگیرترین کی بہت بڑی خدمات ہیں، ان کی محنت بہت زیادہ ہے، جہانگیرترین نے جس قدر مشکل وقت میں پارٹی کیلئے محنت کی ہم ان کے مشکور ہیں، آج جہانگیرترین خان علیل ہیں میں نے خود کہا آج کی میٹنگ جہانگیرترین کے گھر پر رکھیں ، ہم سب مل کر ان کو پیغام دینا چاہتے ہیں آپ یہاں موجود نہیں لیکن ہم نے بھلایا نہیں ، سیاست مشکل وقت میں دوستوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا نام ہے، جتنے بھی دوست ہیں جو جتنا بھی عرصہ عمران خان کے ساتھ کھڑے رہے وہ سب قابل احترام ہیں ، بدقسمتی سے جہانگیرترین سے حکومت میں کام کیوں نہیں لیا گیا؟ اس کا جواب آج تک پی ٹی آئی کارکنوں کو نہیں دیا گیا ، جہانگیرترین نے عمران خان کی جدوجہد میں بہت زیادہ محنت کی، خون پسینہ بہایا گیا، اس کا بھی آج تک جواب نہیں آیا ، جب حکومتیں بن جاتی ہیں تو کچھ اور لوگ ہی حکومت میں آجاتے ہیں لیکن جو وفاد ار ہوتے ہیں جنہوں نے ساتھ دیا ہوتا ہے وہ پیچھے چلے جاتے ہیں۔

Recent Posts

الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک…

4 mins ago

نیوزی لینڈکے ہاتھوں شکست کی وجہ بیٹرز کا مکمل فلاپ ہونا ہے، سنیل گواسکر بھارتی ٹیم پر پھٹ پڑے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…

8 mins ago

اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے لمبے بالوں کا راز پہلی مرتبہ بتا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…

13 mins ago

اسلام آباد میں بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم اپنے جوگرز کی وجہ سے پکڑا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…

18 mins ago

26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف فل کورٹ بلائیں، جسٹس منصور اور منیب کا خط، چیف جسٹس کا انکار

دو ارکان جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے جسٹس منیب اختر کے چیمبر میں اجلاس…

19 mins ago

ای سی سی نے ایس سی او کانفرنس کے اضافی فنڈ جاری کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت اطلاعات، سی ڈی…

23 mins ago