جلد بوڑھے نہیں ہونا چاہتے تو پپیتا کھائیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جو لوگ جلدی بوڑھے نہیں ہونا چاہتے اور دیر تک پر کشش اور جوان نظر آنا چاہتے ہیں تو اُنہیں پپیتا لازمی کھانا چاہیے۔غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھاپے کو روکنے کے لیے پپیتا ایک مفید پھل ہے۔
ماہرین کے مطابق، پپیتا وٹامن اور قیمتی معدنیات کی بدولت انسانی جسم میں بڑھاپے کے اثرات دور کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔اسی وجہ سے ایک غذائی ماہر ڈاکٹر ٹریسٹا بیسٹ نے پپیتے کو ’سپر فروٹ‘ قرار دیا ہے۔
پپیتا اپنی زبردست خصوصیات کی وجہ سے انسانی جسم میں خلیاتی سطح کو دیر تک جوان اور انسان کو بڑھاپا دور رکھتا ہے، لیکن اس پھل کی طرف ہماری توجہ بہت ہی کم ہے۔بڑھتی عمر کے ساتھ انسان کی جلد ڈھیلی پڑنا شروع ہوجاتی ہے اور چہرے پر بھی جھریاں نمودار ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔
تاہم، پپیتے میں وافر مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں اور اس میں موجود وٹامنز جسم میں آکسڈیٹوواسٹریس کو کم کرتے ہیں جس سے انسانی جسم میں موجود خلیات دیر تک محفوط رہتے ہیں اور انسان آہستہ آہستہ پڑھاپے کی جانب راغب ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ پپیتا پیپین نامی اینزائم سے بھی بھرپور ہے جوکہ بڑھاپے کو روکنے کے بہت مفید ہے۔یہی نہیں بلکہ پپیتے میں لائپوسین سے بھی بھرپور ہے، جوکہ انسان کو کینسر اور امراضِ قلب سے محفوط رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

Recent Posts

25 اکتوبر تک آئینی ترمیم نہ ضروری ہے نہ مجبوری ہے: بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت…

3 mins ago

بلوچستان بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ، کئی افسران کے تبادلے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد سیکرٹریز کے تبادلے کردیئے گئے حکومت بلوچستان محکمہ ایس اینڈ جی…

16 mins ago

بلوچستان، 29ہزار زرعی ٹیوب ویل کو سولر پر منتقلی کا منصوبے پر عمل درآمد نہ ہوسکا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 29ہزار زرعی ٹیوب ویل کو سولر پر منتقلی کا منصوبے پر عمل…

27 mins ago

لورالائی میں ٹریفک حادثہ ، ایک شخص جاں بحق

لورالائی(قدرت روزنامہ)لورالائی کوئٹہ روڈ سرکی جنگل کے مقام پر دو موٹرسائیکلوں آپس میں ٹکرانے سے…

39 mins ago

ماہ رنگ بلوچ کو بیرون ملک جانے سے روکنے اور ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہیں ،بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز کے مذمتی بیان میں گیا کہ گزشتہ…

51 mins ago

شعبان سے 3 ماہ قبل اغواءہونے والے 7 مغوی تا حال بازیاب نہ ہوسکے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے تفریحی مقام شعبان سے ساڑھے 3 ماہ قبل اغواءہونے والے 3 بھائیوں…

1 hour ago