لاہور (قدرت روزنامہ)ترین گروپ کے رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتِ حال پر اپنے سربراہ جہانگیر ترین سے مشاورت کے لیے لندن جانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ترین گروپ کے اہم رہنما آئندہ 2 روز میں جہانگیر ترین سے ملاقات کے لیے لندن روانہ ہو جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے رہنما اسحٰق خاکوانی اور عون چوہدری لندن جائیں گے جہاں وہ موجودہ سیاسی صورتِ حال پر جہانگیر ترین سے مشاورت کریں گے۔
عون چوہدری نے کیا بتایا؟
ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے عون چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کے لیے لندن جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جہانگیر ترین کے آئندہ طبی معائنے کے بعد عبدالعلیم خان ان سے ملاقات کریں گے، دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے شیڈول کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔
عون چوہدری نے مزید بتایا کہ ملاقات میں خاکوانی اور ترین گروپ کے دیگر ارکانِ اسمبلی کی شرکت بھی متوقع ہے۔ترین گروپ کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں عبدالعلیم خان اور جہانگیر ترین مشترکہ حکمتِ عملی کو حتمی شکل دیں گے۔
پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…
لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…
کراچی(قدرت روزنامہ ) نارتھ ناظم آباد کے رہائشی کو اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے 4…
سبی(قدرت روزنامہ)رند قبائل کے سربراہ وسابق صوبائی وزیرسردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ…