بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والوں کیلئے موبائل فون کی عارضی رجسٹریشن متعارف کروا دی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) اور موبائل فون آپریٹر کے ساتھ مل کر سمندر پار مقیم پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کے موبائل کی عارضی رجسٹریشن کے لیے ایک نیا نظام تشکیل دے دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ ان سمندر پار پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کے لیے متعارف کروایا گیا ہے جو اپنا موبائل پاکستان میں نہیں رکھنا چاہتے۔
اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے درخواست گزار کو پاسپورٹ نمبر، پاکستان آنے اور جانے کی متوقع تاریخ، نام پر جاری کردہ موبائل سم اور موبائل کا آئی ایم ای آئی نمبر فراہم کرنا ہوگا۔یہ نیا سسٹم ایف آئی اے کے انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم (آئی بی ایم ایس) سے فوری توثیق کرے گا تا کہ درخواست گزار کی پاکستان آمد کی تاریخ کی تصدیق کی جاسکے۔

درخواست گزار کے قیام کا دورانیہ 120 روز سے بڑھنے پر اس سہولت کے تحت استعمال کی جانے والی آئی ایم ای آئی معطل کردی جائے گی اور مقامی نیٹ ورک کا استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔اگر وہی درخواست گزار دوبارہ پاکستان کا دورہ کرتا ہے تو اسے پہلے جمع کرائی گئی دستاویز ایک بار پھر جمع کروا کر اس سہولت کے لیے دوبارہ اپلائی کرنا ہوگا۔یہ نظام نہ صرف مختصر عرصے پر پاکستان آنے والے غیر ملکیوں اور سمندر پار مقیم پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرے گا بلکہ ملک کی مثبت تصویر بھی پیش کرے گا۔اسی طرح اس نظام کے تحت متعارف کرائی گئی نگرانی اس بات کو یقینی بنائے گی صرف حقیقی سمندر پار پاکستانی اور غیر ملکی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی کا تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے…

30 mins ago

دل کے امراض : 13نشانیاں کونسی ہیں ؟

لاہور (قدرت روزنامہ )دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات امراض قلب کے نتیجے میں…

36 mins ago

سعودی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں گر گئیں

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی…

48 mins ago

گنڈاپورکی لشکرکشی کی دھمکی 9 مئی دہرانے کا اعلان ہے، عطاتارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا…

59 mins ago

ایم کیو ایم نے حکومت میں شمولیت کے فیصلے پر نظرثانی کی دھمکی دے دی

کراچی (قدرت روزنامہ) حکومت کی اتحادی متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان اسمبلی نے حکومتی رویے…

1 hour ago

دانیہ شاہ سے طلاق کی افواہ پر حکیم لوہاپاڑ نے خاموشی توڑ دی

لاہور(قدرت روزنامہ)مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ اور ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کی ایک…

2 hours ago