لودھراں ،مکان کی چھت گرنے سے 5بچے جاں بحق ،3زخمی

لودھراں(قدرت روزنامہ)لودھراں کے علاقے اڈا سکندری میں مکان کی چھت گرنے سے 5 بچے جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اڈاسکندری میں ایک زیر تعمیر گھر کی چھت گرنے سے آٹھ بچے ملبے تلے دب گئے ، حادثے کی اطلاعات ملتے ہی ریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ
پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوںمیں حصہ لیتے ہوئے پانچ بچوں کی لاشیں اور تین کو زخمی حالت میں ملبے سے باہر نکال لیا ۔ریسکیو حکام کے مطابق بچے زیرتعمیر چھت کے نیچے رکھا گیا ٹی وی دیکھ رہے تھے کہ اچانک چھت ا ن پر آگری ۔زخمی ہونیوالوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔پانچ بچوں کی لاشیں دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار تھی اور علاقے میں سوگ اور خوف کا عالم پایا جاتا ہے ۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

3 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

4 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

4 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

4 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

5 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

5 hours ago