وزیراعظم کو 28مشکوک اراکین کی مبینہ فہرست پیش کر دی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بعض اراکین کی مبینہ فہرست پیش کی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو مبینہ طور پر28 اراکین کی فہرست پیش کی گئی جو ایک سول ادارے کی جانب سے بھجوائی گئی ہے، اس فہرست میں شامل تمام اراکین کا تعلق تحریک انصاف سے ہے جب کہ فہرست میں اتحادی جماعتوں کے اراکین کا ذکر نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہیکہ رپورٹ میں جن اراکین کے نام شامل ہیں وہ عدم اعتماد میں اپوزیشن کو ووٹ دے سکتے ہیں جب کہ مبینہ مشکوک اراکین کی نگرانی بھی شروع کروا دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق فہرست میں زیادہ وہ اراکین شامل ہیں جو دیگر جماعتیں چھوڑ کر تحریک انصاف میں آئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہیکہ وزیراعظم نے ان تمام ناراض اراکین کو منانے کا ٹاسک پرویزخٹک اور شاہ محمود قریشی کو دیا ہے۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی کا تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے…

35 mins ago

دل کے امراض : 13نشانیاں کونسی ہیں ؟

لاہور (قدرت روزنامہ )دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات امراض قلب کے نتیجے میں…

41 mins ago

سعودی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں گر گئیں

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی…

53 mins ago

گنڈاپورکی لشکرکشی کی دھمکی 9 مئی دہرانے کا اعلان ہے، عطاتارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا…

1 hour ago

ایم کیو ایم نے حکومت میں شمولیت کے فیصلے پر نظرثانی کی دھمکی دے دی

کراچی (قدرت روزنامہ) حکومت کی اتحادی متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان اسمبلی نے حکومتی رویے…

1 hour ago

دانیہ شاہ سے طلاق کی افواہ پر حکیم لوہاپاڑ نے خاموشی توڑ دی

لاہور(قدرت روزنامہ)مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ اور ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کی ایک…

2 hours ago