اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت اپوزیشن کا وفد وزیراعظم عمرا ن خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کیلئے اسمبلی سیکریٹریٹ پہنچ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کا کچھ دیر قبل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس دوران تمام اراکین اسمبلی کو اگلے تین ہفتوں کیلئے اسلام آباد میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اجلاس میں ہر صورت حاضری کو یقینی بنانے کا کہا گیاہے ۔ اپوزیشن کی جانب سے آج ہی تحریک عدم اعتماد اور اجلاس کی ریکوزیشن جمع کروائی جائے گی ۔سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت اپوزیشن کا وفد قومی اسمبلی کے سیکریٹری میں پہنچ گیاہے جہاں تحریک عدم اعتماد اوراجلاس کلی ریکوزیشن جمع کروائی جائے گی ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر ترین گروپ کا اجلاس ہوا جس دوران علیم خان بھی شریک ہوئے اور ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے عمران خان نے ناراض رہنماوں کو منانے کا ٹاسک گورنر سندھ عمران اسماعیل کو دیا ، جس پر گزشتہ شب عمران اسماعیل اور عامر کیانی نے علیم خان سے ملاقات کی ۔ اس اہم ملاقات کے بعد علیم خان اس وقت اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جہاں ان کی عمران خان سے ملاقات کا امکان ظاہر کیا جارہاہے ۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…