شیخ رشید نے وزیر اعظم کو “گھبرانا نہیں ” کا مشورہ دے دیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیر اعظم عمران خان  کو "گھبرانا نہیں " کا مشورہ دے دیا .

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو لٹیروں اور منافقوں سے گھبرانا نہیں چاہئے  ، وزیر اعظم چوروں کو شکست دیں گے ، سیاسی مخالفین ملکی ترقی کے دشمن ہیں جنہیں ناکامی ہو گی .

 راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ  راولپنڈی ملک بھر میں خواتین کی تعلیم میں سرفہرست ہے ، 90 کی دہائی میں یہ یونیورسٹی آپ کے کارکن نے بنائی ، شہر کی تمام ڈھوکیں غریبوں کی بستیاں تھے ہم نے ہر ڈھوک میں تعلیمی ادارےبنائے .

وزیر داخلہ نے لال حویلی کو بھی یونیورسٹی کو دینے کا اعلان کیا .

. .

متعلقہ خبریں