عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کیلئے وفاق میں بھی آوازیں بلند، کون کون سے وزراءتبدیلی کے حامی ہیں ؟ نام سامنے آ گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ وفاق کے کئی اہم وزراءبھی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کے حامی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاق میں سینئر وزراءنے عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کا مشورہ دیاہے جبکہ وزیراطلاعات فواد چوہدری عثمان بزدار کی تبدیلی کے سب سے بڑے حامی ہیں ، ان کے علاوہ چوہدری سرور ، پرویز خٹک اور اسد عمر بھی صوبے میں تبدیلی کے خواہشمند ہیں ۔وزیراعظم عمران خان سیاسی صورتحال کے جائزہ کے بعد لائحہ عمل طے کریں گے ۔

یاد رہے کہ پنجاب کے سابق سینئر وزیر علیم خان نے گزشتہ رات جہانگیر ترین کے گھر پر ہونے والے اجلاس میں شرکت کی اور ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی ایک بڑی تعداد جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہو چکی ہے ، ناراض اراکین کو منانے کا ٹاسک وزیراعظم کی جانب سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو دیا گیاہے جس پر انہوں نے گزشتہ رات علیم خان سے ملاقات کی ۔ 

علیم خان اس ملاقات کے بعد آج اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جبکہ مذاکراتی کمیٹی میں شامل عمران اسماعیل اور عامر کیانی گزشتہ روز ہونے والی بات چیت سے متعلق آج وزیراعظم کو آگاہ بھی کریں گے ۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

29 mins ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

45 mins ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

1 hour ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

1 hour ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

1 hour ago