وزیراعظم عمران خان نے ترین گروپ کے ارکان اسمبلی کو بلا لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے ترین گروپ کے ارکان اسمبلی کو بلا لیا ہے۔ناراض ارکان کی ملاقات ساڑھے تین بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔وزیراعظم عمران خان ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات سنیں گے اور انہیں دور کرنے کی یقین دہانی بھی کرائیں گے۔ملاقات میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک بھی شریک ہوں گے، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔
ملاقات میں آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب کو بھی وزیراعظم ہاؤس پر طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خصوصی طور پرلاہور پہنچ کرسابق صوبائی وزیر علیم خان سے ملاقات کی تھی جہانگیر ترین گروپ نے فیصلہ کیا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے خلاف اس وقت وزیراعظم کا ساتھ دیا جائے گا جب وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی پر رضامند ہوں گے. قبل ازیں وزیرجیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کا پارٹی میں اہم کردار تھا جہانگیر ترین اورعلیم خان کے لوگ ہمارے اپنے ساتھی ہیں وزیراعظم عمران خان کو تجویز دینا چاہتاہوں کہ اپنوں کو منانا چاہیے. صوبائی وزیرنے کہا کہ میں اپنی پارٹی سے ناراض نہیں واحد صوبائی وزیر ہوں جو فرنٹ فٹ پر وزیراعلیٰ اوروزیراعظم کاحامی ہوں اقتدار آنی جانی چیز ہے جہانگیر ترین اورعلیم خان کو اعتماد میں لینا چاہیے عمران خان کا وزیراعظم رہنا اس ملک کے لیے بہت اہم ہے. انہوں نے کہا ہے کہ بلاول لانگ مارچ سے کوئی مسئلہ نہیںبلاول نے 5،5ہزار پر لوگوں کو لانگ مارچ کا حصہ بنایاحکومت کو لوٹ مار ایسوسی ایشن نہیں گراسکتی ان سے ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی ہراسکتی ہے اپوزیشن نہیں.

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

40 mins ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

57 mins ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

1 hour ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

1 hour ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

2 hours ago