اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اپوزیشن کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے قومی اسمبلی میں وزیرِ اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب بنانے کے لیے نمبرز پورے کر لیے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے 197 سے 202 ارکانِ قومی اسمبلی ساتھ ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے 161 ممبران ہیں، اپوزیشن نے تحریکِ انصاف کے 28 اور 1 اتحادی پارٹی کی حمایت کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کے 28 ممبران کے نام وزیر ِاعظم عمران خان کے علم میں ہیں، ن لیگ کی جانب سے تحریکِ انصاف کے 16 ارکانِ قومی اسمبلی کے ساتھ ہونے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے تحریکِ انصاف کے 4 اور جے یو آئی کا 2 ارکانِ قومی اسمبلی کے ساتھ ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ تحریکِ انصاف کے مزید 6 ارکانِ قومی اسمبلی ن لیگ سے رابطے میں ہیں۔
واضح رہے کہ اپوزیشن ارکان نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریکِ عدم اعتماد جمع کرا دی۔اپوزیشن ارکان نے تحریکِ عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد پر ن لیگ، پیپلز پارٹی، اے این پی سمیت 86 اراکین کے دستخط ہیں۔
لاہور (قدرت روزنامہ )چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت سے انکار کے بعد اور…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بولان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں تیل وگیس کی یومیہ پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی…