نواز شریف نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی باقاعدہ منظوری دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔اے آر وائے نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس لیگی سیکرٹریٹ چک شہزاد میں ہوا۔پارٹی صدر شہباز شریف نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں نواز شریف نے تحریک عدم اعتماد لانے کی باقاعدہ منظوری دی جس کے بعد لیگی اراکین تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر دستخط کر دیے۔
ن لیگ نے تمام ارکان قومی اسمبلی کو اسلام آباد باہر جانے سے روک دیا۔اجلاس کے دوران شاہد خاقان عباسی نے ارکان کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد آنے والی ہے ،قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن جمع کرائی جائے گی ۔

تمام ممبران اسلام آباد میں رہیں ،کسی بھی وقت قومی اسمبلی اجلاس ہو سکتا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں کا گلدستہ اور چوروں کا ٹولہ جتنی بھی پلاننگ کرے گا میں تیار ہوں ، یہ جتنی بھی پلاننگ کریں کامیاب نہیں ہوں گے‘ کپتان جب میدان میں ہوتاہے تو وہ ہر چیز کے لیے خود کو تیار کرتا ہے ۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کےسامنےجوآدمی کھڑا ہے وہ کبھی این آراو نہیں دے گا ، طاقتور کہتا ہے میری بلیک میلنگ میں نہ آئے تو حکومت گرادوں گا ، آپ کےسامنےجو آدمی کھڑا ہے وہ کبھی این آر او نہیں دے گا ، کیوں کہ ملک میں قانون کی حکمرانی بہت ضروری ہے ، پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا ، ریاست مدینہ کی بنیاد قانون کی حکمرانی تھی ،رسول ﷺنےسب سے پہلے خواتین کو ان کے حقوق دیئے ، رسول ﷺنےفرمایا تھا میری بیٹی بھی چوری کرتی تو ہاتھ کاٹ دیتا ، یہاں طاقتور قانون کے نیچے نہیں آنا چاہتا لیکن عمران خان جب تک زندہ ہیں این آر او نہیں دے گا کیوں کہ طاقت ور چوری کرکے بچ جاتاہے اور غریب کو سزا ہوجاتی ہے ، اس لیے طاقت ور چور بڑی بڑی چوریاں کرتا ہے ، ایسے مجرم کو قبول کرنا تباہی کی بنیاد قائم کرنا ہے ، طاقتور کو سزا نہ دینے اور کمزور کو سزا دینے سے معاشرہ تباہ ہوتا ہے۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

36 mins ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

52 mins ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

1 hour ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

1 hour ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

1 hour ago