اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے اقدام کے خلاف وزیر اعظم عمران خان بھی بول پڑے کہا کہ سندھ حکومت سے بس اتنا کہوں گا کہ لاک ڈاؤن کا مطلب لوگوں کو بھوکا رکھنا ہے ، ہم کبھی لاک ڈاؤن نہیں کریں گے ۔
آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ کے تحت عوام سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر پھیل رہی ہے ، بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ سب سے خطرناک قسم ہے جو تیزی سے پھیل رہی ہے مگر ہم نے سخت اقدامات اٹھائے اور اپنی معیشت کو بھی بچائے رکھا ، عوام کی جانب سے تعاون پر شکر گزار بھی ہوں ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے سخت اقدامات اٹھانے کے باوجود لاک ڈاؤن نہیں کیا ، ہمارے ہمسایہ ملک بھارت نے بغیر سوچے سمجھے لاک ڈاؤن کا اقدام اٹھایا جس سے بھارت میں تباہی آگئی ، بھارت نے صرف ایلیٹ طبقے کا سوچا، انہوں نے یہ نہیں دیکھا کہ لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار طبقے کا کیا بنے گا، بہت سے لوگ دیگر دیہات سے شہروں میں روزگار کیلئے آئے ہیں لاک ڈاؤن سے وہ محصور ہو جاتے ہیں ۔ہماری معیشت بڑی مشکل کے بعد سنبھلی ہے ، اب لاک ڈاؤن کر کے دوبارہ معیشت کو خراب نہیں کر سکتے ۔
سپورٹس سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے وہ دور دیکھا ہے جب کھیلوں کا عروج تھا ، ہاکی ، سکواش میں عروج حاصل تھا ، ہمارے دور میں ہماری کرکٹ ٹیم نیچے سے آکر ورلڈ چیمپئن بن گئی مگر بد قستی سے دو خاندانوں نے ہر ادارے کا بیڑہ غرق کر دیا ، ہر ادارے کا سربراہ اپنا بندہ بنا دیا ، جس سے کھیلوں کا میدان تباہ ہو گیا ۔جب تک گھاس پر ہاکی کھیلی جاتی تھی پاکستان چیمپئن تھا، جب آسٹرو سٹروف کا استعمال ہوا تو ہم اس پر شفٹ نہیں ہوئے، نتیجہ یہ ہے کہ ہم اولمپکس میں کوالیفائی نہیں کر پائے ۔ ہمارے ملک میں اب میدان ختم ہو رہے ہیں ، میدان نہیں ہوں گے تو بچےکھیلیں گے کیسے اور ٹیلنٹ کیسے سامنے آئے گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…
کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…
لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…
لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…
لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…